51

وزیر صحت نے کووڈ۔19سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیا کیسوں میں حالیہ اضافے سے نمٹنے کیلئے‘ کووڈ ضابطوں پر عمل کرنے کی تاکید

سرینگر/03جنوری/صحت کے وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووڈ-اْنیس سے متعلق صحت عامہ کی تیاریوں اور کووڈ-اْنیس قومی ٹیکہ کاری مہم کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ یہ میٹنگ اومیکرون کے معاملات میں اضافے‘ 15 سے 18 سال کی عمر کے گروپ کیلئے ٹیکہ کاری شروع کرنے اور اْن افراد کی تشخیص کرکے‘ جنہیں صحت کا کوئی خطرہ لاحق ہے‘ احتیاطی ٹیکہ لگائے جانے کے حالیہ فیصلے کے پیش نظر کی گئی ہے۔ وزیرموصوف نے اِس بات پر زور دیا کہ کیسز میں حالیہ اضافے سے نمٹنے کیلئے‘ کووڈ ضابطوں پر عمل کیا جائے اور کنٹیمنٹ اقدام پر خصوصی توجہ دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں