52

جنوری کی تقریبات کو احسن اور پُر امن طریقے سے منعقدکرنے کیلئے اقدامات26

تقریبات کی جگہوں کو تہرے حفاظتی حصار میں رکھنے کا فیصلہ ، ڈرون کے ذریعے بھی ہوگی نگرانی
سرینگر/16دسمبر/ 26جنوری یوم جمہوریہ کی تقریبات کو احسن اور خوشگوار ماحول میں منعقد کرانے کے سلسلے میں جموں کشمیر باالخصوص وادی کشمیرمیںحفاظت کے سخت اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں ۔ وادی میں حالیہ جنگجوائیانہ حملوں کے پیش نظر اب کی بار کئی غیر معمولی اقدامات اُٹھائے جائیں گے ۔جبکہ شہر سرینگر سمیت دیگر ضلع ہیڈ کواٹروں میں جہاں پر تقریبات منعقد کی جارہی ہیں وہاں ڈرون کے ذریعے نگرانی کی جائے گی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی میں حالیہ جنگجوئیانہ حملوں کے بعد خاص کر ۔۔۔۔۔میں پولیس کی گاڑی پر گھات لگاکر کئے گئے حملے کے بعد وادی کشمیر میں 26جنوری کی تقریبات کے حوالے سیکورٹی کے انتظامات کاازسر نو جائزہ لیا جارہا ہے ۔ اس سلسلے میں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وادی میں 26جنوری کی تقریبات کو احسن طریقے سے منعقد کرانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقع کو روکنے کیلئے حفاظت کے غیر معمولی اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں ۔ یوم جمہوریہ کی تقریبات کے سلسلے میں جہاںپروگرامات منعقد کئے جائیں گے ان علاقوں کو تہرے حفاظتی حصار میں رکھا جائے گا جبکہ شہر سرینگر اور دیگر ضلع ہیڈ کواٹروںپر جہاں پر پریڈ پر سلامی لی جائے گی وہاں پر ڈرونوں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی جبکہ ان راستوں جگہوںپر اضافہ سی سی ٹی وی لگائے جارہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق پولیس ، فوج ، فورسز اور دیگر حفاظتی اداروں کے اعلیٰ افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وادی میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے حوالے سے کڑے حفاظتی بندوبست کئے جائیںتاکہ جنگجوئوں کی جانب سے کی بھی ممکنہ کارروائی کو قبل از وقت ناکام بنایا جاسکے ۔ ذرائع سے مزید معلوم ہوا ہے کہ سرینگر کے شیر کشمیر سٹیڈیم اور جموں میں تقریب والے مقامات کے ارد گرد خصوصی کمانڈوز کے دستے تعینات کئے جارہے ہیں ۔یہاں یہ بات قابل امر ہے کہ گزشتہ دنوں ۔۔۔۔میں جنگجوئوں نے پولیس کی ایک گاڑی پر اندھا دھند گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار قریب 13پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ ان میں سے تین اہلکار زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھے تھے ۔ اس حملے کے بارے میں کشمیر پولیس زون کے سربراہ آئی جی وجے کمار نے بتایا تھا کہ اس حملے میں ایک غیر مقامی جنگجو کا ہاتھ ہے جو اُس وقت جوابی کارروائی میں زخمی ہوکر فرار ہوا تھا ۔ اس سے قبلضلع بانڈی پورہ میں نامعلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں دو پولیس اہلکار ہلاک ہوئے تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں