زاکورہ جھڑپ میں مارے گئے عسکریت پسندوں کا تعلق کولگام اور پلوامہ سے جنوبی کشمیر سے اب جنگجو سرینگر کا رخ کرتے ہیں ، ان کے خلاف کارورائی جاری صحافی فہد شاہ کے خلاف تین کیس درج ، وہ عسکریت پسندی کو بڑھائوا دینے میںملوث / آئی جی پی کشمیر 67

پلوامہ میں شبانہ تصادم آرائی ، حزب کمانڈر ہلاک

مہلوک ملی ٹینٹ کی ہلاکت بڑی کامیابی ہے /آئی جی کشمیر
سرینگر15 دسمبر//یو پی آئی //پلوامہ کے اسگام پتھری راجپورہ میں شبانہ تصادم آرائی کے دوران سیکورٹی فورسز نے حزب کمانڈر کو جاں بحق کرنے کا دعویٰ کیا۔ آئی جی کشمیر نے بتایا کہ مہلوک جنگجو سال 2017سے سرگرم تھا اور اُس کی سیکورٹی ایجنسیوں کو کافی عرصہ سے تلاش تھی۔ یو پی آئی کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے درمیانی رات کو پلوامہ کے مضافاتی علاقے اُسگا م راجپورہ کو محاصرے میں لے کر جونہی تلاشی آپریشن شروع کیا تو وہاں پر موجود جنگجوئوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔ انہوںنے کہاکہ حفاظتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران شدید گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔ پولیس ذرائع کے مطابق بدھ کی صبح کو تصادم کی جگہ ایک عسکریت پسند کی لاش برآمد کی جس کی بعد میں شناخت فیروز احمد ساکن پلوامہ کے بطور ہوئی ہے۔ انہوںنے کہا کہ مہلوک جنگجو سال 2017سے سرگرم تھا ۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ ملی ٹینٹ کے خلاف جرائم کی ایک لمبی فہرست موجود ہے اور وہ سیکورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے اور اُنہیں پایہ تکمیل تک پہنچانے میں پیش پیش تھا۔ انہوں نے کہاکہ مہلوک عسکریت پسند کے خلاف متعدد کیس درج ہیں اور وہ سیکورٹی فورسز کو انتہائی مطلوب تھا۔ ادھر آئی جی کشمیر نے جھڑپ کے بارے میں بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے پلوامہ کے اسگام پتھری راجپورہ کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا ۔ انہوںنے کہاکہ جونہی سلامتی اہلکار مشتبہ جگہ کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود جنگجوئوں نے فائرنگ شروع کی۔ انہوںنے کہاکہ جوابی کارروائی میں ایک جنگجو کمانڈر مارا گیا۔ انہوںنے کہاکہ مذکورہ آپریشن کامیاب رہا اور جنگجو کمانڈر کی ہلاکت سیکورٹی فورسز کیلئے بڑی کامیابی ہے۔ پولیس نے عوام سے پْر زور اپیل کی ہے کہ وہ جائے تصادم پر جانے سے تب تک گریز کیا کریں جب تک اْسے پوری طرح سے صاف قرار نہ دیا جائے کیونکہ پولیس اور دیگر سلامتی ادارے لوگوں کے جان و مال کی محافظ ہے لہذا لوگوں کی قیمتی جانوں کو بچانے کیلئے پولیس ہر ممکن کوشش کرتی ہے۔ انہوںنے مزید بتایا کہ لوگوں سے التجا کی جاتی ہے کہ وہ حفاظتی عملے کو اپنا کام بہ احسن خوبی انجام دینے میں بھر پور تعاون فراہم کریں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہ آسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں