95

انتخابات سے قبل مودی ،یوگی جوڑی کوبڑاجھٹکا

سرینگر// پارلیمانی انتخابات 2019سے قبل مودی ،یوگی جوڑی کوبڑاجھٹکالگاکیونکہ اُترپردیش میں لوک سبھاکی 2نشستوں کیلئے ہوئے ضمنی چنائومیں بھاجپاکوکراری شکست کاسامناکرناپڑا،گورکھپوراورپھول پور حلقوں میں سماج وادی پارٹی کے اُمیدواروں نے شاندارکامیابی حاصل کی ۔خیال رہے ضمنی چنائومیں سماج وادی پارٹی کومایاوتی کی بہوجن سماجوادی پارٹی کی حمایت حاصل تھی تاہم کانگریس نے دونوں خالی نشستوں پراپنے اُمیدوارکھڑے کئے تھے جن کی یہاں ضمانت ضبط ہوگئی ۔غورطلب ہے کہ 2014کے لوک سبھاالیکشن میں گورکھ پورسے یوپی کے موجودہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اورنائب وزیراعلیٰ نے پھول پورنشست سے کامیابی حاصل کی تھی ۔دونوں نشستوں پرملی بڑی اورغیرمتوقعہ ناکامی کے بعدیوگی آدتیہ ناتھ کاکہناتھاکہ ایس پی اوربی ایس پی نے گھات لگاکرحملہ کیا۔ادھر بہارمیں ارریہ لوک سبھا سیٹ پر بھی اپوزیشن اُمیدوارنے جیت درج کی ۔ آر جے ڈی کے امیدوار سرفراز عالم نے اپنی حریف کو 57358 ووٹوں کے بڑے فرق سے ہرادیا ہے۔ مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق مرکزاور19ریاستوں میں برسراقتداردائیں بازوکی جماعت بھارتیہ جنتاپارٹی کواگلے سال ہونے والے پارلیمانی الیکشن سے قبل اُسوقت ایک بڑاجھٹکالگاجب اُترپردیش کی 2خالی لوک سبھانشستوں کے ضمنی انتخابات میں گورکھپور اور پھولپور میں چلی سائیکل لیکن کمل مرجھایا۔ اترپردیش کے ضمنی انتخابات میں سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اور بی ایس پی سپریمو مایا وتی کی جوڑی حکمران بی جے پی پر بھاری پڑگئی۔ جہاں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اپنی گڑھ مانی جانے والی گورکھپور سیٹ کو بھی نہیں بچاپائے ، وہیں نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ کی پھولپور سیٹ بھی بی جے پی سے چھن گئی ۔ دونوں سیٹوں پر سماجوادی پارٹی کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ۔اترپردیش کی گورکھپور سیٹ پرسماجوادی پارٹی کے امیدوار پروین نشاد اب 21 ہزار سے زئد ووٹوں سے بی جے پی امیدوار کو شکست دیجبکہ پھولپور میں بھی سماجوادی پارٹی کے امیدوار ناگیندر سنگھ پٹیل نے بی جے پی کے امیدوار کو تقریباً60ہزار ووٹوں کے بڑے فرق سے ہرادیا۔یوپی کی ان دونوں نشستوں پر بی جے پی کے ساتھ ساتھ وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا وقار داو پر لگا ہوا تھا۔کیونکہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ تقریبا20 سالوں پر گورکھپور سے لگاتار کامیاب ہو تے رہے ہیں اور اس سیٹ پر بی جے پی کی جیت تقریبا طے مانی جارہی تھی۔غورطلب ہے کہ 2014کے لوک سبھاالیکشن میں گورکھ پورسے یوپی کے موجودہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اورنائب وزیراعلیٰ نے پھول پورنشست سے کامیابی حاصل کی تھی ۔دونوں نشستوں پرملی بڑی اورغیرمتوقعہ ناکامی کے بعدیوگی آدتیہ ناتھ کاکہناتھاکہ ایس پی اوربی ایس پی نے گھات لگاکرحملہ کیا۔ادھربہارمیں جہان آباد اسمبلی حلقہ سے اصل اپوزیشن پارٹی راشٹریہ جنتادل کے امیدوار کمارکرشن موہن عرف سودے یادو اور بھبھوا اسمبلی سیٹ سے حکمران بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی )امیدوار رنکی رانی منتخب قراردی گئی ہیں۔ادھر ارریہ لوک سبھا سیٹ پر بھی آر جے ڈی کے امیدوار جیت گئے ہیں۔ سرفراز عالم نے اپنی حریف کو 57358 ووٹوں کے بڑے فرق سے ہرادیا ہے۔ریاستی انتخابی دفتر کے مطابق آرجے ڈی کے سودے یادو نے جنتادل یو کے ابھیرام شرما کو35036ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔آر جے ڈی نے اس سیٹ پر اپنا قبضہ برقراررکھاہے۔وہیں بھبھوا سے بی جے پی کی رنکی رانی پانڈے نے کانگریس کے شنبھو پٹیل کو تقریبا16ہزار ووٹوں سے ہرایا۔اس سیٹ پر بی جے پی نے اپنا قبضہ برقراررکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں