شولاپور : آفرین شیخ/شولاپور شہر انٹراسکول تائيکواندو مقابلے میں ایم اے پانگل اينگلو اُردُو ہائی اسکول کے دو طالب علم سعید صادق سیّد اور ابوبکر صدیق آصف کوٹی نے برانز میڈل حاصل کیا۔ اس مقابلے میں مدرسہ ہذا کے دونوں طالب علموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور فائنل مقابلے میں تیسرا مقام حاصل کرتے ہوئے نُقرئی تمغہ پر قبضہ جما لیا۔
ان دونوں کھلاڑیوں کی اس کامیابی پر مدرسہ ہذا کے صدر مُدرِس ڈاکٹر ہارون رشید باغبان، ڈاکٹر ثریا پروین جاگیردار، محمد علی شیخ، نکہت نلامندو، تمام اساتذہ، غیر تدریسی عملہ، والدین، طلباء و طالبات نے مبارکباد پیش کی ۔ان طالب علموں کو اسکول کے کھیل کے اساتذہ، الطاف صدیقی، نوید منشی ، اقبال دلال کی رہنمائی حاصل ہوئی ۔ اس شاندار کامیابی پر مدرسہ ہذا کے صدر مُدرّس اور دیگر ذمہ داروں کے علاوہ معروف گلوکار مُحمّد ایاز شیخ نے انہیں گلُ پیش کیے اور مُبارک باد پیش کی ۔