پانگل جونیئر کالیج کی اُستانی ثمینہ سیّد: نیشنل اُردُو ٹیچر ایوارڈ" سے سرفراز 0

پانگل جونیئر کالیج کی اُستانی ثمینہ سیّد: نیشنل اُردُو ٹیچر ایوارڈ” سے سرفراز

شولاپور :آفرین شیخ/
قومی اُردُو شِکشک کرمچاری سنگھ نئی دہلی کی جانب سے شہر شولاپور کی مشہور و معروف تعلیمی درسگاہ ” ایم اے پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول اور جونیئر کاليج کی معروف اُستانی “ثمینہ سیّد” کو تدریسی میدان میں اُنکی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ” نیشنل اُردُو ٹیچر ايوارڈ ” سے سرفراز کیا گیا ۔
اس موقع پر مدرسہ ہذا کے پرنسپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان ، معاون صدر مُدرِسہ ڈاکٹر ثریّا جاگیردار ، محممد علی شیخ ، الطاف صدیقی ، نکہت نلامندو ، اشتیاق تاراناییک ، وسیم نلامندو، حاجرہ ماشال والے ، فوزیہ شیخ ،فرزانہ نداف اور جملہ اسٹاف ممبران ، والدین اور طلباء و طالبات نے اعزاز یافتہ ثمینہ سیّد کو مبارک باد پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں