آبپاشی سہولیات کی عدم دستیابی سے زمیندار پریشانِ حال/ حسنین مسعودی 48

حدبندی کمیشن کی جانب سے دعوت نامہ موصول

میٹنگ میں شرکت کرنے یانہ کرنے کافیصلہ پارٹی قیادت لے گی:مسعودی
سری نگر:۱۱، دسمبر: جے کے این ایس : جنوبی کشمیر سے نیشنل کانفرنس کے رُکن پارلیمنٹ جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے ہفتہ کو کہا کہ پارٹی قیادت 20 دسمبر کو بلائی گئی حد بندی کمیشن کی میٹنگ میں شرکت کے بارے میں فیصلہ کرے گی۔جے کے این ایس کے مطابق نیشنل کانفرنس سے وابستہ ممبرپارلیمنٹ حسنین مسعودی جوکہ دیگر4ممبران پارلیمنٹ کیساتھ حدبندی کمیشن کے ایسوسی ایٹ ممبر ہیں، کہا کہ اُنہیں کمیشن کی طرف سے دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔انہوںنے کہاکہ ہمیں کمیشن ھٰذاکی جانب سے 20دسمبرکونئی دہلی میں ہونے والی میٹنگ میں شرکت کیلئے مدعوکیاگیاہے تاہم بقول حسنین مسعودی نے کہا کہ پارٹی قیادت بیٹھ کر اجلاس میں شرکت کرنے یانہ کرنے کا فیصلہ کرے گی۔خیال رہے نیشنل کانفرنس کے تین ممبران پارلیمنٹ بشمول ڈاکٹر فاروق،محمداکبرلون اورحسنین مسعودی جوکہ کمیشن کے ایسوسی ایٹ ممبرہیں،نے کمیشن کی پہلی میٹنگ کا بائیکاٹ کرتے ہوئے کہاتھاکہ یہ مشق (اسمبلی وپارلیمانی حلقوںکی سرنوحدبندی)جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ 2019 کا نتیجہ ہے جو آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد نافذ کیا گیا تھا جسے پارٹی نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں