128

بارہمولہ میںشجرکاری مہم کا آغاز

بارہمولہ// محکمہ جنگلات بارہمولہ کے آفس کمپلیکس سے آج شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا۔کنسرویٹر فارسٹس نارتھ سرکل عرفان رسول وانی نے پودا لگاکر مہم کا آغاز کیا۔اس موقعہ پر ڈویژنل فارسٹ آفیسر،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر اورمحکمہ جنگلات کے دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔تقریب سے بولتے ہوئے عرفان رسول وانی نے کہا کہ شجرکاری مہم کے آغاز کا مقصد اس سرزمین کو سبزہ زار بنانا ہے۔انہوںنے کہا کہ محکمہ کی نرسریوں میں 6.5لاکھ پودے ہیں۔ان میںس ے2لاکھ پودے فروخت کے لئے دستیاب رکھے گئے ہیں۔انہوںنے مزید کہا کہ محکمہ نے زیادہ سے زیادہ پیڑ لگانے کا عزم کیا ہے تاکہ ماحولیات کاتحفظ اورفروغ یقینی بن سکے۔انہوں نے مختلف محکموں کے احاطوں میں زیادہ سے زیادہ پیڑ لگانے پر زوردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں