59

دہرا دون رانچی میں غنڈوں کی ایک اور کارروائی

کشمیریوں کولہولہان کردیاپولیس نے تین کی گرفتاری عمل میں لائی

سرینگر/ 27 نومبر/ملک کی مختلف ریاستوں مرکزی زیر انتظام علاقوں میں وادی سے تعلق رکھنے والے مزدوروں تاجروں کوزدکوب کرکے لہو لہان کرنے کاسلسلہ جاری ،رانچی میں غنڈوں نے تین کشمیریوں کوزدکوب کرکے لہولہان کردیا۔پولیس نے تین افرادکوحراست میں لے کرمعاملے کی تحقیقات شروع کردی ۔اے پی ا ٓئی کے مطابق دہرادون رانچی میں 27نومبر سہ پہر کے بعد غنڈوں نے آٹورکھشا میں سوارہوکر تین کشمیریوں کو زدکوب کرکے لہولہان کردیااور علاقے سے فرارہوئیں ۔ زدکوب اورلہولہان ہونے والے کشمیریوں نے کہا کہ غنڈوں نے نامعلوم وجوہات کی بناء پرانہیں زد کوب کیا اورعلاقے سے فرارہوئے رانچی پولیس نے اس بات کی تصدیق کی کہ تین کشمیری افرادکوزدکوب کرنے کے الزام میں تین افرادکی گرفتاریاں عمل میںلائی گئی جس سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے اور مزیدگرفتاریوں کوخارج از امکان قرار نہیں دیاجارہاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں