کشمیر سے کنیا کماری تک قومی شاہراہوں کے نیٹ ورک کو پھیلانے کیلئے پرعزم / نتن گڈکری 63

پاکستان سے لگنے والے سرحدی علاقوں کو شہروں سے جوڑنے کا منصوبہ

مرکز جلد ہی جموں میں مزید 4 قومی شاہراہوں کا اعلان کرے گا/نتن گڈکرے

سرینگر/20نومبر/پاکستان سے لگنے والی سرحدوں کے نزدیک علاقوں اور بالائی آبادی والے علاقوں کو شہروں سے جوڑنے کیلئے مرکزی سرکار نے ایک منصوبہ کے تحت جموں کشمیر میں چار اہم شاہراہیں بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں جلد ہی مرکزی وزیر کی جانب سے اعلان متوقع ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ایک اہم فیصلے میںنتن گڈکری کی سربراہی میں سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کی مرکزی وزارت نے جموں ڈویڑن میں چار اور قومی شاہراہوں کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں پرانے جموں-سیالکوٹ روٹ کی ایک نمایاں سرحدی سڑک بھی شامل ہے۔ جس سے سوچیت گڑھ میں سرحدی سیاحت کو فروغ ملے گا اور ساتھ ہی مسلح افواج کو ان کی نقل و حرکت میں مدد ملے گی جب کہ تین دیگر دیہی اور بالائی علاقوں کو جوڑیں گے جہاں پہلے سڑک رابطہ بہت کم تھا لیکن اب اس میں نمایاں بہتری آئی ہے۔اس ضمن میں سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اگلے چند دنوں میں گڈکری کی طرف سے ایک رسمی اعلان متوقع ہے۔چار شاہراہوں میں سے ایک توی پل سے شروع ہو کر جموں ہوائی اڈے، میران صاحب، آر ایس پورہ سے گزر کر ہند پاک سرحد پر جا کر ختم ہو گی جسے پرانی جموں سیالکوٹ روڈ بھی کہا جاتا ہے۔اس سڑک کو ہائی وے منسٹری کے باوقار بھارت مالا پروجیکٹ کے تحت قومی شاہراہ قرار دیا جا رہا ہے،ذرائع نے کہا، اس سڑک کو ہائی وے کے طور پر اعلان کرنے سے نہ صرف مسلح افواج کو خاص طور پر ستواری سے آگے بہت مدد ملے گی بلکہ سرحدی سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔ واضح رہے کہ بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے حال ہی میں پاکستان کے ساتھ بین الاقوامی سرحد کے ساتھ واقع آر ایس پورہ تحصیل کے سچیت گڑھ میں واہگہ جیسی ’بیٹ دی ریٹریٹ تقریب‘ شروع کی تھی۔ تاہم، واہگہ کی طرح، پاکستان نے ابھی تک ‘بیٹنگ دی ریٹریٹ’ میں شمولیت اختیار نہیں کی ہے۔آر ایس پورہ سے سوچیت گڑھ تک سڑک اچھی حالت میں نہیں ہے۔ تاہم، سڑک کو قومی شاہراہ کے طور پر تبدیل کرنے سے یقینی طور پر سیاحت کو فروغ ملے گا کیونکہ نہ صرف سڑک کے حالات اچھے ہوں گے بلکہ دیگر سہولیات بھی پیدا ہوں گی،‘‘یہ نئی قومی شاہراہ مرکزی وزارت برائے روڈ ٹرانسپورٹ اور نیشنل ہائی ویز کے بھارت مالا پروجیکٹ کا بھی حصہ ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں