اوڑی میں وی ایل ڈبیلو کروڑوں روپے کے ہیرون سمیت گرفتار 69

پلوامہ میں بھتہ خوری کے گروہ کاپردہ فاش ،4 ملزمان گرفتار

لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور دیگر سامان برآمد:پولیس

پلوامہ: ۱۷،نومبر//پلوامہ میں پولیس نے بھتہ خوری اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرکے چوروں میں ملوث گروہ کو بے نقاب کر کے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور دیگر سامان برآمد کیا ۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس ا سٹیشن راجپورہ پلوامہ کو رات کے وقت علاقے میںچوروں کے ایک گروہ کے حوالے سے اطلاع موصول ہوئی تھی، جو اپنے آپ کو بندوق بردار ظاہر کرتے تھے اور نشانہ بنائے گئے گھروں سے بندوق کی نوک پر قیمتی اشیا لوٹتے تھے۔اس اطلاع پر، پلوامہ پولیس نے مختلف جگہوںپر ناکے قائم کیا اور ایک مشتبہ شخص کو اس مجرمانہ کام کو انجام دیتے ہوئے حاجن بلہ میں رنگے ہاتھوں پکڑنے میں کامیاب ہوئے ۔ اس کی شناخت عامر مجید میر ولد عبدالمجید میر ساکن راجپورہ پلوامہ کے بطور ہوئی ہے۔ اسے تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے ایک کھلونا پستول اور بھتہ خوری کا سامان برآمد ہو اور اس سے پوچھ گچھ شروع کی۔پوچھ گچھ کے دوران اس نے انکشاف کیا کہ وہ دیگر دو افراد عامر علی چوپان ولد علی محمد چوپان ساکن راجپورہ اور عمر رشید ولدعبدل رشید ڈار ساکن راجپورہ کے ساتھ مل کر راجپورہ کے علاقے میں حالیہ چوری اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ مزید پوچھ گچھ کے دوران اس نے اایک اور انکشاف کیا چوری شدہ زیورات ودیگر سامان الطاف احمد نائیکو ولد محمد یوسف ساکن میمندر شوپیاں کو فروخت کرتے تھے۔ انہیں گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہیں۔افسران نے بھتہ خوری کے زیورات بھی برآمد کرنے میں کامیاب ہو گئے جن میں 8گولڈن رِنگز، 2گولڈن چین، 2گولڈن پاؤنڈز، 2کان کی بالیاں اور ایک گولڈن ہار شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایک چوری شدہ لوڈ کیریئر بیئرنگ رجسٹریشن نمبرJK03A-2171بھی برآمد کیا گیا ۔اس کے مطابق، قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔عوام نے پولیس کی کاوشوں اور فوری کارروائی کو سراہا ہے۔ ہماری مسلسل کارروائیاں کمیونٹی کے اراکین کو یقین دلائیں گی کہ پولیس نے کسی بھی قسم کی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا عزم کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں