پلوامہ میں منشیات فروش گرفتار،ممنوعہ نشیلی ادویات ضبط 52

پلوامہ پولیس نے منشیات اسمگلروں کی لگام کس لی

دومنشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں ممنوعہ مادہ برآمد

سرینگر/12نومبر/منشیات کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھتے ہوئے ، پولیس نے پلوامہ میں سلسلہ وار کارروائیوںمیں 02منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں ممنوعہ ادویات برآمدکیا گیا۔سی این آئی کے مطابق پلوامہ میںنے پوتری گام علاقے میں رات کے دوران گشت پر پولیس پارٹی نے ایک مشتبہ شخص کو دیکھ کر روکنے کا اشارہ کیا جبکہ وہ موقعہ سے فرار ہانے کی کوشش کی جس پر پولیس اسٹیشن راجپورہ کی پولیس پارٹی نے اس کو پکڑ کر تلاشی لی ۔ دوران تلاشی اس کے قبضے سے 20 بوتلیں کوڈین بر آمد کی۔ اس سے گرفتار کر کے تفتیش شروع کی ۔ دوران تفتیش اس کے انکشاف کیا کہ اس نے شادی مرگ علاقہ کے ایک شخص سے مذکورہ کوڈین مواد حاصل کیا ہے جس کا نام ایجاز احمد نجار ولد غلام نبی ساکن اعزاز احمد نجار بتمرن شادی مرگ ہے۔ اس کے مطابق پولیس نے مذکورہ شخص کو بھی گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے غیرقانونی کوڈین کی 2000 بوتلیں ضبط کرلیں۔ اس سلسلے میں پولیس نے پولیس اسٹیشن راجپورہ میں ایف ائی آر نمبر 209/2021,کو متعلقہ دفعات کے تحت اندراج کر کے مزید تفتیش شروع کی ۔ عوام الناس سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں کے بارے میں کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات فروشی میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔منشیات فروشوں کے خلاف ہماری مسلسل کارروائیوں سے کمیونٹی کے افراد کو یہ یقین دلانا چاہیے کہ ہم اپنے معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک رکھنے کے لیے کوششیںکر رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں