نوٹفکیشن کے تحت وقت پر تحریری امتحان لئے جائینگے 65

دسویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحان کو قوا ئدوضوابط کے تحت لیاجائے

امتحان سینٹروںکوسینی ٹائز کرنے سماجی دوری قائم رکھنے اور دوسرے لوازمات پورے کئے جائیں/چیف سیکریٹری

سرینگر/ 25 اکتوبر/دسویں اور بارہویں کے سالانہ امتحان کویقینی بنانے اور طلاب کے امتحانی سینٹروں میں پہنچنے کے لئے والدین کی رضامندی قوائد وضوابط پرمن و عن عمل کرنے کاعندیہ دیتے ہوئے جموں وکشمیرکے چیف سیکریٹری نے بورڈآف اسکول سے تلقین کی دسویں اور بارہویں کے امتحان کو یقینی بنانے کے ضمن میں ہرممکن اقدام اٹھائے جائیں اور اس بات کویقینی بنایاجائے کہ امتحان میں شامل طلاب کسی مشکل کاشکارناہوجائے ۔اے پی آ ئی کے مطابق دسویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحان یقینی بنانے اور قوائد وضوابط پرمن وعن عمل کرانے کی جموں وکشمیرکے چیف سیکریٹری نے بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کوہدایت کی کہ اس سلسلے میں وہ تمام لوازمات پورے کئے جائے جن سے طلاب کے امتحان کویقینی بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں کروناوائرس وبائی بیماری سے بھی محفوظ رکھا جاسکے ۔چیف سیکریٹری نے اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران بورڈآف اسکول ایجوکیشن کوہدایت کی دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحان لینے کے دوران سماجی دوری کوقائم رکھنے امتحانی سینٹروں میں تعینات عملہ کے ویکسنیشن کالازمی قرار دیاجائے تمام امتحانی سینٹروں کو امتحان شروع ہونے سے پہلے سینی ٹائز کیاجانا چاہئے اور طلاب کاامتحانی سینٹروں میں پہنچنے امتحان دینے کے لئے والدین کی رضامندی ضروری ہے اس سلسلے میں والیدین چاہئے کہ وہ بورڈآف اسکول ایجوکیشن اور صوبائی انتظامیہ کے ساتھ برپورتعاون کریں۔ بورڈ آف اسکول نے اس بات کی تصدیق کی کہ دسویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحان آف لائن لینے کے لئے کروناوائرس وبائی بیماری سے محفوظ رہنے کے لئے واضح کی گئی گائڈ لائن پرمن وعن عمل کی جائیگی امتحانی سینٹروں کوہردن سینی ٹائز کیاجائیگا عملہ کووکسنیٹ کیاجائیگا ۔سماجی دوری قائم رکھنے کے لئے ہرطرح کے اقدامات اٹھائے جائینگے ماسک پہننا ضروری ہوگا اور والدین کی رضامندی بھی لازمی ہوگی ۔بورڈآف اسکول ایجوکیشن کے مطابق دسویں اور بارہمویں جماعت کئے امتحان قوائدوضوابط کے تحت لئے جائینگے تاکہ اس سالانہ امتحان کے دوران طلاب کسی مشکل کاشکار ناہوجائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں