امیت شاہ کا ’’سنکلپ ریلی‘‘سے خطاب منسوخ 57

لوگوں سے بات کرنے اور نوجوانوں سےدوستی کرنے آیاہوں /امیت شاہ

سرینگر/ 25 اکتوبر/ نوجوانوں سے دوستی جموں وکشمیر کے لوگوں سے بات کرنے بیروز گاری کے خاتمے عوامی مشکلات کاازالہ کرنے کے لئے آنے کاعندیہ دیتے ہوئے مرکزی وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان کے بجائے جموں وکشمیرکے لوگون کے ساتھ بات کرنے کو میرے پاس اولین ترجیح ہے 370کے خاتمے کے بعد لوگوںکوڈرانے کی بر پورکوشش کی گئی ہے پچھلے دو برس اس بات کے گوا ہے نہ کسی کی زمین چھینی گئی اورنہ ہی کسی کے ساتھ زبردستی کی گئی ۔تین خاندانوں نے عام لوگوں کوخوف ودہشت میں پھیلانے اوراپنے اقتدار کومضبوط مستحکم بنانے کاجوسلسلہ شروع کیاہے وہ اب چلنے والانہیں ہے ۔اے پی آ ئی کے مطابق ایس کے آ ئی سی سی سرینگر میں پنچوں سر پنچوں بی ڈی سی ڈی ڈی سی ممبران سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ امت شاہ نے ان پرزوردیاکہ وہ دل سے خوف نکال کرعوام کی خدمت میں جڑ جائیں جموں وکشمیر کی ترقی میں کسی کورکاوٹ نہ بننے کاعندیہ دیتے ہوئے انہوںنے کہا کہ نوجوانوں کوروز گار غریبوںکومزدوری اور جموں کشمیر ترقی کی منزلوںپرگامزن ہویہ کئی طاقتوں اور کئی سیاسی پارٹیوں کوراس نہیں آ رہاہے اوروہ جموں وکشمیر میں امن کو درہم برہم کرنے کے فراق میں رہتے ہے تاہم ان کے ارادوں کو کامیاب نہیںہونے دیاجائیگا اور جموں وکشمیرکی تعمیر وترقی میں ٹھہراؤ نہیں آنید یاجائیگا ۔وزیرداخلہ نے پنچوں سرپنچوں بی ڈی سی ڈی ڈی سی ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 70برسوں سے جموں کشمیرکے لوگوں کواپنے حقوق سے محروم رکھاگیا۔ عوام کی فلاح وبہبود کے لئے مخص کی جانی والی رقومات کاغلط استعمال کرنے انہیں چند خاندان آپس میں بانٹ لیتے تھے ۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ پچھلے دو برسوں کے دوران کاجہاں تک تعلق ہے جموں وکشمیر میں ترقی کویقینی بنانے لوگوں کے مشکلات کاازالہ کرنے کے لئے جواقدامات اٹھائے گئے ہیں وہ ہرایک کے سامنے ہے 20ہزارکے قریب سرکاری نوکریاں فراہم کی گئی ۔2020کے آخرتک ہر گھر کونل اور جسے جوڑ دیاجائیگا ہر گھر تک بجلی پہنچا جائیگی ۔وزیراعظم نریندر مودی والی سربراہی نے سات میڈیکل کالج نونرسنگ کالج آئی آئی ٹی ا ٓئی آئی ایم آئی ٹی آئی اوردیگر سرکاری اداروں کوقیام عمل میںلانے کے لئے کوئی بھی کسر باقی نہیں چھوڑ دی سنگم سے سر گفوارہ بانڈی پورہ شاہراہوں کی تعمیر رنگ روڈ تعمیرکرنے کے سلسلے میں اقدامات اٹھائے گئے ۔وزیرداخلہ نے کہاکہ تین خاندانوں کے جموںو کشمیرکے لوگوں وخوف دہشت میںمبتلاکردیاہے اور خاندانوں کواپنااقتدار خطرے میں دکھائی دے رہاہے اسی لئے370کی منسوخی کے بعد وہ لوگوں کووسوسوں میں ڈالاکرتے ہیں ۔وزیرداخلہ نے سوالیہ انداازمیںکہاکہ کیاکسی کی زمین چھینی گئی ۔انہوںنے کہاکہ میں پاکستان کے ساتھ بات کرنے کوترجیح نہیں دیتاہو ںمیں جموںو کشمیر میں نوجوانوں کے ساتھ دوستی کرناچاہتاہوں میں انکے ہاتھوں میںسنگ نہیں لیپ ٹاپ دیھکناچاہتا ہوں تاکہ وہ دورجدید کے چلینجوں کاہم آہنگ بن سکے ۔وزیرداخلہ نے کہا کہ جموں وکشمیر کوترقی کی منزلوں پرلے جانے کے لئے وزیراعظم نریندرمودی انتہائی سنجیدہ ہے اور جموںو کشمیر ان کے دل میں بستا ہے ۔انہوںنے کہاکہ کشمیرکے لوگوں کوبرابر کاحق دیاجائیگا ۔انہوں نے کہا کہ اقتدار کونچلی سطح تک لے جانے آ ئین کی 73وی اور 74وی ترمیم کولاگوکرنے کے لئے مرکزی حکومت نے اقدامات اٹھائے اور یہی وجہ ے کہ آج 38ہزار پنچ سرپنچ ڈی ڈی سی بی ڈی سی ممبران عوام کی خدمات کے لئے پیش پیش ہے۔ انہوںنے کہا کہ تین خاندان عام شہری کونہ توسیاست میں آنے کاموقع فراہم کرتے ہے اور عام شہری جموں وکشمیر میں وزیراعلیٰ ممبر پارلیمنٹ مرکزی وزیربننے کاصرف خواب دیکھ سکتاہے حقیقت میںیہ کبھی تبدیل نہیں ہوسکتاہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی خاندانی راج میں یقین نہیں رکھتا۔انہوںنے کہامیں نے بھوت ورکرکی حیثیت سے سیاست میںشروعات کی ہے اور یہ بھارتیہ جنتا پارٹی ہے جس نے مجھے وزیرداخلہ کے عہدے تک پہنچادیا۔انہوںنے پنچوں سرپنچوں پرزور دیا کہ وہ خوف ودہشت سے نکل جائے لوگوں کے ساتھ جڑ جائے اپنے حقوق کی لڑائی لڑے سرکار ان کی پشت پرہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں