مسئلہ کشمیرکے حل اور بقاء کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے پرُامن جدو جہد جاری رہے گی 61

سابق ریاست کے سابق گورنر کی مشکلوں میں ایک اور اضافہ

محبوبہ مفتی کی جانب سے دس کروڑ ہرجانہ اداکرنے کا قانونی نوٹس

سرینگر/ 22 اکتوبر/سابق وزیر اعلیٰ کی جانب سے سابق ریاست کے گورنر کے خلاف قانونی نوٹس اجراء کی گئی دس کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ کیاگیا۔اے پی آئی کے مطابق جموںو کشمیرکی سابق وزیراعلیٰ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے میگالیہ کے موجودہ گورنر ستپال ملک کے خلاف اس بیان کے بعد قانونی نوٹس اجراء کی جس میںسا بق ریاست کے سابق گورنرنے کہا تھاکہ محبوبہ مفتی عمرعبداللہ فاروق عبداللہ نے روشی ایکٹ کے تحت جموں وکشمیر میں ارضی ہڑپ کی تھی ۔سابق گورنرکی جانب سے بیان سامنے آ نے کے بعد محبوبہ مفتی نے انہیں بیان واپس لینے کا مطالبہ کیاتھا اور بیان وا پس لینے کی صورت میں عدالت کادروازہ کھٹکھٹانے سے گریز نہ کرنے کا مطالبہ کیاتھا تاہم ستپال ملک نے نہ بیان واپس لیااور نہ معافی مانگی گئی جسکے بعدسیکشن 80کے تحت سابق وزیراعلیٰ کی جانب سے میگالیہ کے موجوہ گورنر کوقانونی نوٹس اجراء کی گئی جسمیں انہیں دس کروڑ روپے ہرجانہ اداکرنے کامطالبہ کیاگیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں