72

عید میلاد النبی ؐکی تقریبات کا اہتمام آ ج، سب سے بڑی تقریب حضر تبل میں منعقد ہو گی

وادی بھر کی مساجد وخانقاہوںمیں عظیم الشان،رْوح پرور اجتماعات اوربابرکت مجالس کاانعقاد ہوگا

سر ینگر /18 اکتوبر/ وادی بھرمیں آج عید میلاد النبی ؐکی تقریبات کا اہتمام ہورہا ہے اس ضمن میں آ ج نماز پنجگا نہ کے موقعوں پرآثارشریف درگاہ حضرتبل سرینگر کے ساتھ ساتھ شہر سرینگراوروادی بھر کی مساجد وخانقاہوںمیں عظیم الشان،رْوح پرور اجتماعات اوربابرکت مجالس کاانعقاد ہوگا جبکہ روح پرجشن میلاد النبی ؐ کے جلوس نکالے جارہے ہیں۔ سی این ایس کے مطابق ولادت باسعاد تؐ کی مناسبت سے گذشتہ کئی دنوں سے وادی کی مساجد اور خانقاہوں میں شام کے بعد درود و اذکار کی محفلیں آراستہ ہوتی رہیں۔ آ ج یعنی منگل کوجموں وکشمیر کے آرپار تمام مساجد،خانقاہوں ،آستانوں ،دینی مدارس اوردرسگاہوں میں بھی روح پروراوربابرکت اجتماعات کا اہتمام کیاجائے گا جہاں سرکردہ علمائے دین ،اسلامی مفکرین ،واعظ،خطیب ،مبلغین اورائمہ مساجد نبی برحق ،حضور پْرنور حضرت محمد مصطفیٰ احمد مجتبیٰ کے میلادشریف پرروشنی ڈالیں گے۔ اس ضمن میں آ ج آثارشریف درگاہ حضرتبل میں سب سے بڑ ی تقریب منعقد ہو گی جہاں ہر نماز کے بعد موئے پاک ؐ کی زیارت کرائی جائے گی۔ مختلف اضلاع بشمول دور دراز دیہات سے مرد وزن کی ایک بڑی تعدا د نے آج صبح سے ہی درگاہ حضرت بل پہنچنا شروع کرے گی ۔ صوبائی انتظامیہ کشمیر اورضلع انتظامیہ سرینگر نے مختلف سرکاری اداروں ،جموں وکشمیر بینک اورکچھ رضاکار انجمنوں واداروں کے اشتراک سے درگاہ حضرتبل آنے والے ہزاروں فرزندان توحید اورعاشقان رسول کوہرممکنہ سہولیات بہم رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کرنے کے ساتھ ساتھ شہرسرینگر اوروادی کے مختلف علاقوں سے حضرتبل پہنچنے والی نجی اورمسافربردار گاڑیوں کیلئے ٹریفک نظام کا اعلان کیاہے ،جسکے تحت گاڑیوں کی آواجاہی کیلئے الگ الگ روٹ مقررکئے گئے ہیں۔12 ربیع الاول کی آمد آمد کی تیا ریاں گذشتہ ایک ہفتے سے وادی کے کونے کونے میں انتہائی جوش وجذبے سے جاری رہیں۔ مساجد اورعمارتوں کو برقی قمقموں سے نہایت خوبصورت انداز سے سجادیا گیا، جبکہ سڑکوں ،گلیوں ، بازاروں اورگھروں پربھی چراغاںکیاجاتارہاہے اس کے علاوہ آثارشریف حضرت بل کے ساتھ ساتھ پورے شہر کے خانقاہوں ، زیارت گاہوں، چھوٹی مساجد،شاہرائوں ، سڑکوں گلی کوچوں ، سرکاری و غیر سرکاری عمارات اور بازاروں کو برقی رو کے قمقموں سے سجایا گیا۔آج نمازظہر کے بعد بڑے بڑے اجتماع منعقد ہو ں گے جس کے بعد روح پرجشن میلاد النبی کے جلوس نکالے جارہے ہیں ۔صوبائی انتظامیہ اور وقف بورڈ کیساتھ ساتھ کئی سرکاری محکموں اور نجی اداروں و تنظیموں نے آج کے دن کی مناسبت سے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔زائرین کو درگاہ شریف حضرت بل تک لانے اورلے جانے کیلئے ٹرانسپورٹ کے معقول انتظامات کئے گئے ہیںجبکہ کئی رضاکار تنظیموں نے زائرین کیلئے جگہ جگہ لنگر اور مشروبات کا انتظام کر رکھا ہے۔آستان عالیہ شاہ جیلان واقع خانیار و صاحب سرائے بالا ، جناب صاحب صورہ،شہری کلاشپورہ،سعد صاحب سونہ وار کے علاوہ کپوارہ، ،بارہمولہ، سوپور ، بانڈی پورہ ، پلوامہ ، شوپیان ، گاندربل ، اننت ناگ ،بڈگام سمیت دیگر اضلاع میں واقع مساجد، زیارتگاہوں ،خانقاہوں ،آستانوں اور دینی مدارس و درسگاہوں میں بھی آج کی بابرکت مجالس کا اہتمام ہوگا،جن میں لاکھوں مسلمان بشمول خواتین اوربچے و بچیاں شرکت کرکے حضور اقدس کے تئیں اپنی عقیدت ومحبت اوراللہ تعالیٰ کے تئیں اپنی فرمانبردار ی اوراطاعت کااظہار بھی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں