راج ناتھ سنگھ نے ملائیشیا کے ہم منصب کے ساتھ دفاعی تعلقات کا جائزہ لیا 64

 سوچھ بھارت کے تحت جھیل ڈل کی پندرہ روزہ صفائی مہم ، لیفٹنٹ گورنر نے کیا افتتاح

ڈل جھیل کو اس سطح تک صاف نہیں کیا گیا جس کی اسے ضرورت تھی/ منو ج سنہا
سرینگر /02اکتوبر/ لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے آج جھیل ڈل کی پندرہ روزہ صفائی مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھیل ڈل نہ صرف جموں کشمیر بلکہ ملک کی شان ہے جس کی طرف سرکار کی خاصی توجہ ہے ۔ انہوںنے کہا کہ جھیل ڈل ایک اہم سیاحتی مرکز ہے جس کی صحت و صفائی کی طرف دھیان دینا لازمی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ڈی ویڈنگ مشینیں کام کر رہی ہیں ، ہم مشہور جھیل کو صاف کرنے کے لیے مزید مشینوں کی خدمات حاصل کر رہے ہیں اور جھیل کو صاف رکھنے کیلئے لوگوں کے تعاون کی ضرورت ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتے کے روز کہا کہ اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ مشہور ڈل جھیل کو اس سطح تک صاف نہیں کیا گیا تھا جو کہ سمجھا جاتا تھا لیکن یو ٹی انتظامیہ مزید مشینوں کی خدمات حاصل کرے گی اگلے ہفتوں میں جھیل کو اصل ہیت میں لانے کیلئے اقدامات اُٹھائے جائیں گے ۔ گاندھی جینتی کے موقعے پر سوچھ بھارت ابھیان کے تحت جھیل ڈل کے پندرہ روزہ صفائی مہم کی افتتاحی تقریب کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ایل جی نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ ڈیل جھیل کو اس طرح صاف نہیں کیا گیا کرنا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ جھیل میں کچھ ڈی ویڈنگ مشینیں کام کر رہی ہیں ، لیکن نتظامیہ جھیل کو صاف کرنے کے لیے مزید مشینیں رکھے گی۔ جھیل کو صاف رکھنا لوگوں کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ ایل جی نے کہا کہ یہ جھیل سرینگر کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے اور میں سری نگر کے لوگوں سے گزارش کرتا ہوں کہ اسے بچانے اور اسے صاف رکھنے کے لیے اجتماعی کوشش کریں۔انہوں نے کہا کہ یو ٹی انتظامیہ نے سری نگر سمیت پورے یو ٹی میں 15 روزہ صفائی مہم کا آغاز کیا ہے جس کے تحت لوگ دوستوں ، رشتہ داروں سمیت دوسروں کو اپنے علاقوں کو صاف رکھنے کے لیے مدعو کریں گے ۔ انہوںنے کہا کہ جھیل ڈل عالمی شہرت یافتہ ٹورسٹ ڈیسٹنیشن ہے جس کی طرف خصوصی توجہ کی ضرورت ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں