67

وادی میں سڑک حادثات میں اضافہ، عوامی حلقوں میں تشویش

تیز رفتاری کے ساتھ گاڑی چلانا اور موبائل فون کا استعمال حادثات کی بڑی وجہ/ڈاکٹر روف الرفیق

پلوامہ/ تنہا ایاز/ // وادی کشمیر میں سڑک حادثات میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے آئے روز حادثات سے قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہے جس کی واجہ سے لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وادی کشمیر میں ٹریفک حادثات انتہائی خطرناک رخ اختیار کر رہے ہیں سڑک حادثات سے ہر گزرتے دن کے ساتھ انسانی جانیں چلی جاتی ہیں۔ٹریفک پولیس اہلکاروں کی سڑکوں پر موجود ہونے کے باوجود حادثات میں کمی آنے کے بجائے ان میں حیرت انگیز حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔رواں مہینے کے دوران وادی میں کء ٹریفک کے حادثات پیش آئیں۔اطلاعات کے مطابق شہر و گام کے چھوٹے بڑے سڑکوں پر حادثات کا نہ تمھنے والا سلسلہ جاری ہے اور ہر روز کسی نہ کسی خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑتی ہے اس دوران وادی کے معروف سماجی کارکن و ماہر ماحولیات کے ڈاکٹر روف الرفیق نے نے بڑھتے ٹریفک حادثات پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ یہ ہیں کہ ڈرائیور حضرات تیز رفتاری کے ساتھ گاڑی چلا رہی ہے اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا بھی استعمال کر رہے ہیں جس کی وجہ سے حادثات رونما ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صرف چالان کرنا ہی کافی نہیں ہے بلکہ سرکار کو چاہیے اس کے لیے کوئی ٹھوس پالیسی اپنائی جائے تاکہ حادثات پر قابو پایا جاسکے۔ سماجی کارکن و ماہر ماحولیات کے ڈاکٹر روف الرفیق نے نمائندے تنہا ایاز کے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ رواں مہینے کے دوران جنوبی کشمیر میں کء ٹریفک حادثات پیش آئے جس کی بنیادی وجہ ڈرائیور حضرات تیز رفتاری کے ساتھ گاڑیاں چلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ سڑکوں پر گاڑیاں نہیں بلکہ ہوائی جہاز چل رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ اور ٹریفک پولیس کو متحرک ہوکر ٹریفک رول کو عمل میں لانے کے لئے ایک بیداری مہم شروع کرنی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں