وزیراعظم مودی کا جادو گورننس کی سطحوں پرٹیم انڈیابنانے میں مدد گار: حکام 66

ہم نے اپنی کووڈ ویکسین کو 95 ممالک کے ساتھ شیئر کیا ۔ وزیر اعظم

ایک دوسرے کے ویکسین سرٹفکیٹ کو منظوری ملنی چاہئے ۔ نریندر مودی
سرینگر/23ستمبر/سی این آئی// گلوبل کووڈ سمٹ کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان نے انسانیت کو ہمیشہ ایک کنبہ کی طرح دیکھا ہے۔ ہندوستان کی فارما انڈسٹری نے کم لاگت کی ڈائیگروسٹک کٹس ، ادویات ، میڈیکل ڈیوائس اور پی پی ای کٹ کا پروڈکشن کیا ، یہ کئی ترقی پذیر ممالک کو کفایتی متبادل فراہم کررہے ہیں۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے گلوبل کووڈ سمٹ سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ دوسری لہر کے دوران دنیا ایک کنبہ کی طرح ہندوستان کے ساتھ کھڑی تھی ، ہندوستان کیلئے متحد ہونے اور حمایت کرنے کیلئے ا?پ سبھی کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کورونا وبا ابھی ختم نہیں ہوئی ہے ، دنیا کی زیادہ تر آبادی کو ابھی بھی ویکسین نہیں لگی ہے ، اس لئے صدر جو بائیڈن کی یہ پہل وقت پر شروع کی گئی ہے ، جو قابل خیر مقدم ہے۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان نے انسانیت کو ہمیشہ ایک کنبہ کی طرح دیکھا ہے۔ ہندوستان کی فارما انڈسٹری نے کم لاگت کی ڈائیگروسٹک کٹس ، ادویات ، میڈیکل ڈیوائش اور پی پی ای کٹ کا پروڈکشن کیا ، یہ کئی ترقی پذیر ممالک کو کفایتی متبادل فراہم کررہے ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان میں دنیا کی سب سے بڑی کووڈ ویکسین مہم چل رہی ہے۔ کچھ دنوں پہلے ہم نے ایک دن میں ڈھائی کروڑ لوگوں کو ویکسین کی ڈوز لگائی ہے۔ اب تک ہم 20 کروڑ لوگواں کو کووڈ ویکسین کی دونوں ڈوز دکے چکے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ جیسے جیسے نئے ہندوستانی ٹیکے ڈیولپ ہورہے ہیں ، ہم موجودہ ٹیکوں کی پروڈکشن صلاحیت بھی بڑھا رہے ہیں۔ جیسے جیسے ہمارا پروڈکشن بڑھتا ہے ، ہم دوسروں کو بھی ویکسین کی سپلائی پھر سے شروع کرنے کے قابل ہوں گے ، مگر اس کیلئے خام مال کی سپلائی چین کھلی رکھنی ہوگی۔گلوبل کووڈ 19 سمٹ کے پلیٹ فارم سے وزیر اعظم مودی نے سبھی ممالک سے ایک دوسرے کے ویکسین سرٹیکفیٹ کو منظوری دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کے ویکسین سرٹیفکیٹ کو منظوری دینے سے بین الاقوامی سفر کو آسان بنایا جاسکتا پے۔وزیراعظم مودی نے کہا کہ ہم نے اپنی کووڈ ویکسین کو 95 ممالک کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ دو ملکی طور پر ڈیولپ ٹیکوں کو دنیا کی پہلی ڈی این اے پر مبنی ویکسین سمیت ہنگامی استعمال کی اجازت حاصل ہوئی ہے۔ کئی ہندوستانی کمپنیاں بھی مختلف ٹیکوں کے لائسنسڈ پروڈکشن میں شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں