60

26 ستمبر کو سری نگر کی IAFکے ذریعے ڈل جھیل کی فضاء میں ایئر شو

ائرشوکامقصد نوجوانوںکوIAFمیں شامل ہونے کی ترغیب دیناہے:صوبائی کمشنر کشمیر

سری نگر:۱۵، ستمبر//بھارتی فضائیہ یعنی انڈین ائرفورس کی جانب سے26 ستمبر کو یہاں کی مشہور ڈل جھیل کی فضاء میں ایک ایئر شو منعقد کرے گی جس سے جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو انڈین ائرفورسٖ میں شامل ہونے کی ترغیب ملے گی۔جے کے این ایس کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 3 ہزار سے زائداسکولی بچے اور کالج کے طلباء اس شو(پروگرام ) میں شرکت کریں گے۔ڈویڑنل کمشنر ، کشمیر ، پانڈورنگ کے پول نے کہاکہ ایئر شو کا بنیادی مقصد وادی کے نوجوانوں کو انڈین ایئر فورس میں شامل ہونے اور اس علاقے میں سیاحت کو فروغ دینے کی ترغیب دینا ہے۔منگل کے روز ، صوبائی کمشنرکشمیرنے مختلف تعلیمی اداروں کے پرنسپلوں کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے طلباء کی ائیر شو میں شرکت کے بارے میں کہا گیا جو کہ انڈین ائرفورس IAF کی جانب سے ’’آزادی کا امرت مہوتسو‘ ‘تقریبات کے حصے کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ ائرشو کا موضوع ہے’اپنے خوابوں کو پنکھ دو‘رکھاگیاہے ۔ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ 3 ہزار سے زائد کالج اور اسکول کے طلباء کی اس پروگرام میں شرکت کی توقع ہے کہ وہ آئی اے ایف طیاروں کے متاثر کن کرتبوں کا مشاہدہ کریں گے جو اُنہیں آئی اے ایف اور ایوی ایشن کے شعبے میں اپنے کیریئر کے خواب دیکھنے کی ترغیب دیں گے۔ترجمان نے کہاکہ یہ شو طلباء میں اپنے خوابوں کو پر دینے کا جذبہ بھی پیدا کرے گا۔ طلبہ کے ساتھ 700 اساتذہ بھی ائرشومیں موجود ہوں گے۔سرکاری ترجمان نے کہا کہ ڈویڑنل کمشنر ، کشمیر ، پانڈورنگ کے پول نے تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو ہدایت کی کہ وہ این سی سی کیڈٹس کی شرکت کو یقینی بنائیں۔اس پروگرام کے موقعہ پر شیر کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر SKICCمیں اسٹالز لگائے جائیں گے اور طلباء کو IAF کی کامیابیوں ، فورس میں روزگار کے مواقع ، بھرتی کے قواعد اور اہلیت کے معیار سے واقف کرایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں