82

ایم ڈی این ایچ آئی ڈی سی ایل ، عوامی وفود ، نمائندوں کی لفٹینٹ گورنر سے ملاقات

سرینگر 28 اگست//عوامی وفود ، تنظیموں کے سربراہان اور نمائندگان بشمول پدم شری جاوید احمد ٹاک ، منیجنگ ڈائریکٹر نیشنل ہائی ویز انفرسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمٹیڈ ( این ایچ آئی ڈی سی ایل ) کے کے پاٹھک ، جموں کشمیر فلم میکرز اینڈ آرٹسٹ کواپریٹو ( جے کے ایف ایم اے سی) کا وفد ، آل جے اینڈ کے فوک آرٹسٹ ایسوسی ایشن کے چئیر مین نے لفٹینٹ گورنر منوج سنہا سے آج یہاں راج بھون میں ملاقات کی ۔ لفٹینٹ گورنر سے ملاقات کے دوران ایم ڈی این ایچ آئی ڈی سی ایل نے انہیں زوجیلہ سرنگ اور زیڈ موڑ سرنگ پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے لفٹینٹ گورنر کو موسم سرما کی تیاری کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ سونہ مرگ ۔ لداخ رابطہ پورے موسم سرما میں کھلا رہے گا ۔ این ایچ آئی ڈی سی ایل نے یو ٹی کے مختلف منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ایم ڈی نے دونوں سرنگوں کو مقررہ تاریخ سے پہلے مکمل کرنے پر اعتماد کا اظہار کیا ۔ پدم شری جاوید احمد ٹاک صدر جموں و کشمیر ہینڈی کیپڈ ایسوسی ایشن کے ساتھ عبدالرشید بٹ نے لفٹینٹ گورنر سے ملاقات کی اور ان سے یو ٹی کی مختلف معذور (PwD ) کمیونٹی کے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے معذور افراد کیلئے خصوصی روز گار مہم ، آئی ایس ایس ایس پینشن کے تحت رقم بڑھانے ، سرکاری دفاتر میں آسان رسائی اور نجی شعبوں میں ریزرویشن کے علاوہ پی ڈبلیو ڈی کیٹیگری سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کیلئے دیگر سہولیات کے مطالبات پیش کئے ۔ لفٹینٹ گورنر نے پی ڈبلیو ڈی کمیونٹی کے نمائندوں کو گہری سماعت دیتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ ان کے تمام نکات اور مطالبات کو ان کے فوری حل کیلئے دیکھا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ تمام شعبوں میں پی ڈبلیو ڈیز کی آسانی سے رسائی اور ان کے روز گار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے متعلقہ محکموں کو ضروری ہدایات دی جائیں گی ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ یو ٹی حکومت ہر شعبے میں نوجوانوں کو شامل کرنے والے معاشرے کے تمام طبقات کیلئے ایک جامع ترقیاتی نقطہ نظر کے ساتھ کام کر رہی ہے ۔ آل جے اینڈ کے فوک آرٹسٹ ایسوسی ایشن کے چئیر مین گلزار بھٹ نے بھی لفٹینٹ گورنر سے ملاقات کی اور جموں و کشمیر کے لوک کلچر کو فروغ دینے کے علاوہ جے اینڈ کے کیلئے ایک مضبوط ثقافتی پالیسی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔ اسی طرح ایک وفد کی قیادت سی ای او جے کے ایف ایم اے سی شبیر حیدر نے حال ہی میں شروع کی گئی نئی جے اینڈ کے فلم پالیسی کیلئے اظہار تشکر کیا ۔ انہوں نے مقامی ہُنر مندوں کو ترجیح دی جس میں دیسی مصنفین ، پرڈیوسرز اور فنکار شامل تھے ۔ لفٹینٹ گورنر نے جموں و کشمیر کے فلم سازی کے شعبے کی بحالی میں جے اینڈ کے فلم میکرز اور آرٹسٹ کواپریٹو کے اہم کردار کو تسلیم کیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ثقافتی اقدار اور ورثے کی بھر پور روائت ہے اور یو ٹی انتظامیہ اپنے نوجوان فنکاروں کو دھیان میں رکھتے ہوئے جموں و کشمیر کی ثقافتی عظمت کو زندہ اور فروغ دینے کیلئے کئی اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ان کے سامنے لائے گئے تمام نکات پر مناسب غور کیا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں