86

یوتھ سپورٹس پلوامہ کی طرف سے ناخیز افراد کیلئے کاسکو ٹورنامنٹ کا اہتمام

ٹورنامنٹ میں چار ٹیموں کی شرکت ، سپورٹس افسر مہمان خصوصی کے طور شریک

پلوامہ/تنہا ایاز/یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس پلوامہ کی طرف سے جسمانی طور ناخیز افراد کیلئے کاسکو کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ناخیز افراد کی چار ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل میچ کی تقریب پر یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس افسر پلوامہ نور الحق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ یوتھ سپورٹس پلوامہ نے نا خیز افراد کیلئے ایک ٹورنامنٹ منعقد کیا۔ ناخیز افراد نے جوش خروش کے ساتھ ٹورنامٹ میں حصہ لیا۔ یہ ٹورنامنٹ لاجور پلوامہ میں کھیلا گیا۔ ٹورنامنٹ میں کل چار ٹیموں نے حصہ لیا۔ جس میں سے پہلے میچ میں منجیت پال کی ٹیم نے جیت درج کی جبکہ دوسرے میچ میں آفتاب کرکٹ کلب رہمو نے جیت حاصل کی۔ فاینل میچ منجیت پال کی ٹیم اور ا?فتاب کرکٹ کلب رہمو کے مد مقابل کھیلا گیا۔ جس میں آفتاب کرکٹ کلب رہمو نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 90رنز سکور کیا۔ جواب میں منجیت پال کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے میدان کے چاروں طرف جارحانہ کھیل جاری رکھتے ہوئے 91رن بنا کر جیت حاصل کی۔ جس میں الیاس ڈار نے 41رن بناکر شاندار پاری کھیلی۔ جس کو ا?خر میں مین ا?ف دی میچ قرار دیا گیا۔ اور اس طرح سے یہ فاینل میچ منجیت پال کی ٹیم نے جیت لیا۔ فاینل میچ کی تقریب پر یوتھ سپورٹس آفسر پلوامہ نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ انہوںنے اس موقعہ پر کہا کہ جسمانی طور ناخیز افراد ہمارے سماج کا ایک اہم حصہ ہے اور ان کی ضرورتوں کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اپنی تقریر میںکہا کہ کویڈ وبا سے پوری دنیا تتربتر ہوگئی ہے ہماری کوشش ہے کہ نوجوانوں کو اس پریشانی سے نکالا جائے اور جسمانی طور ناخیز افراد بھی ہمارے سماج کا ایک حصہ ہے اور ان میں بھی کئی سارے لوگ ایسے ہے جن میں بہت ٹیلنٹ چھپا ہوا ہے اور وہ ٹیلنٹ باہر لانے کیلئے محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس پوری طرح سے متحرک ہے۔ اور مستقبل میں بھی ایسے پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔ آخر پر یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس افسر پلوامہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ تقریب پر یوتھ سپورٹس سے وابستہ جاوید اقبال ، پلوامہ کے معروف کرکٹر ارشد ماگرے ، معروف سماجی کارکن ڈاکٹر روف الرفیق بھی موجود تھے۔ اس موقعہ پر ان کھلاڑیوں نے محکمہ یوتھ سپورٹس کو شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم محکمہ کے بہت ہی شکر گذار ہیں کہ انہوں نے ہمیں ہمارا ٹیلنٹ ا?گے لانے کا موقعہ فراہم کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں