جموں میں گپکار گینگ نے ہار مان لی 103

جموں میں گپکار گینگ نے ہار مان لی

لوگ70سال کاموازنہ6سال سے کرکے ہمیں کامیاب کریں گے:الطاف ٹھاکر
سرینگر؍16،نومبر ؍بھارتیہ جنتا پارٹی کے صوبہ کشمیر کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے کہا ہے کہ لوگ آنے والے ڈی ڈی سی انتخابات میں 70سال اور6 سالوں کاموازنہ کر کے ہمیں ووٹ دے کر کامیاب کریں گے ۔ انہوں نے بتایاگپکارگینگ نے جموں میں ہار مان لی اور کشمیر میں بے جے پی کی مقبولیت سے ڈر کر اتحاد قائم کیا ۔ انہوں نے کہا آنے والے انتخابات میں بی جے پی 70سے زیادہ سیٹیں حاصل کرے گی ۔کشمیر نیوز سروس (کے این ایس ) کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور کشمیر ترجمان الطاف ٹھاکر نے بتایا وہ آنے والے ڈی ڈی سے انتخابات میں پورے 70نشستوں پرکامیابی حاصل کرے گئی کیوں کہ لوگ گزشتہ70اور 6سال کا موازنہ کر کے ہمیں کامیاب کریں گے ۔ٹھاکر نے ان باتوں کا اظہارترال میںسوموار کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار عبد الرشید گوجر کی جانب سے نامزد گی فارم داخل کرنے کے بعد کشمیر نیوز سروس کے سید اعجاز کے ساتھ ایک خاص بات چیت میں کیا ہے ۔انہوں نے کہا آج تک 15سے زیادہ نامزدگیاں داخل کئے ہیں جو اچھی بات ہے کیوں کہ لوگ جمہوریت پر بھروسہ کر رہے ہیں ۔ترجمان نے بتایا پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس نے شڈول طبقے کو نظرانداز کیا ہے۔انہوں نے کہا بی جے پی نے ترال میں ایس ٹی امیدوار کو میدان میں کھڑا کیا ہے کیوں گوجر بکروال طبقے کا امیدوار ہی اس طبقے کے مشکلات کو حل کر سکتا ہے ۔انہوں نے کووڈ میں مودی سرکار نے کسی کو بھوکھا رہنے نہیں دیا ہے ہم نے بتایا ہم نے عام آدمی کا خیال رکھا ہے اور لوگ ہمیں کامیاب کریں گے ۔ ٹھاکر نے بتایا کہ گپکار نے جموں میں ہار مان لی اور کشمیر میں وہ بی جے پی کی مقبولیت سے ڈرتی ہے اور یہاں خوفزدہ ہو کر اتحاد قائم کیا ہے اتحاد ہمیشہ کمزور لوگ کرتے ہیں ۔انہوں نے بتایا گپکار والوں نے70سالوں کے دوران یہاںلوگوں اور یہاں کی پرائپرٹی کو لوٹا ہیاور اپنے سیاہ کارناموکو چھپانے کے لئے گپکار گینگ بنائی ہے تاہم قانون اپناکرے گا جوبھی ملوث ہو گا اسکو سزا ملے گا اس بات کا میں یقین دلاتا ہوں ۔مظفر حسین بیگ کے مستعفی ہونے پر انہوں نے کہا یہ پی ڈی پی کا اندرونی مسئلہ ہے لیکن مظفر حسین بیگ ایک قد آور سیاست دان ہیں جو نائب وزیر اعلیٰ بھی رہ چکے ہیں ان کے استعفیٰ پیش کرنے سے یہی اندازہ ہوتا ہے کہ گپکار کے اندر کچھ ٹھیک ٹھاک نہیں ہے کیوں کہ ان کا ناپاک اتحاد ہے الگ الگ نعرے لگا رہے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا آنے والے انتخابات میں بی جے پی کشمیر سے70سے زیادہ سیٹیں حاصل کرے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں