107

حد متارکہ دہل اٹھی ،کرناہ سے پونچھ تک قہر انگیز گولہ باری

4عام شہری،بی ایس ایف افسر،3فوجی اہلکار ہلاک، 5بچوں سمیت متعدد زخمی،اُس پار بھی ہلاکتیں
رہائشی علاقے بھی خوفناک دھماکوں سے لرز اٹھے ،لوگ محفوض مقامات پر منتقل ،سرحدی علاقوں میں خوف و دہشت
سرینگر؍13 ،نومبر؍ ؍ جموں و کشمیر میں اوڑی سے پونچھ تک کنٹرول لائن پر ہند و پاک افواج نے ایک دوسرے کے ٹھکانوں پر شدیدگولہ باری کی جس کے نتیجے میں سرحدی علاقوں میں جنگ جیسی صورت حال پیدا ہوئی ہے ۔آر پارگولہ باری کے نتیجے میںاُس پار کے ایک شہری اور کشمیرمیں ایک خاتون سمیت4عام شہری جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ بی ایس ایف کے ایک افسر سمیت 4اہلکار ہلاک ہوئے ۔گولہ باری کے ان خوفناک واقعات میں 5بچوں، کئی خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے چند ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جبکہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق شمالی کشمیر کے اوڑی میں شمالی ضلع بارہمولہ کے اْوڑی علاقے میں کنٹرول لائن پر بھارت اور پاکستان کی افواج کے درمیان جمعہ کے صبح حاجی پیر اور کمل کوٹ سیکٹروں ایک دوسرے کے ٹھکانوں پرشدید گولہ باری کی ، جس میں کچھ گولے اور موٹار شل انسانی آبادی والے علاقوں میں جا گرے ہیں جو زور دار دھماکوں کے ساتھ پھٹ گئے ہیں جس کے نتیجے میں5افرار شدید زخمی ہوئے جن کو فوری طور ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی ہے جہاں نمائندے کے مطابق بعدمیں3زخمی شہری جن میں طالب احمد ولدعبد ل جلیل ساکن سلطان ڈھکی۔فاروقہ بیگم زوجہ بشیر احمد ڈار ساکن بالا کوٹ ،ارشاد حسین ولد کرامت حسین ساکن بنڈی کمل کوٹ شامل ہیں جبکہ پولیس نے دیگر زخمی افراد کی شناخت ،50سالہ ناصادر حسین ولد پیر حسین،ساکن کمل کوٹ کے طور کی ہے ۔اس دوران علاقے میں دن بھر جنگ کا ساما رہا ہے جہاں لوگ محفوظ مقامات کی طرف فرار ہو رہے تھے ۔اس دوران سوشل میڈیا پر ایک کچھ سینکڈوں کا ویڈیو بھی وائرل ہوا ہے جس میں سکولی بچے اپنے بستے لے کر کہیں فرار ہو رہے تھے جبکہ ویڈیوں میں گولہ باری قریب سے سنائی دے رہی تھی ۔نمائندے نے سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس گولہ باری میں باڈر سیکورٹی فورس ( بی ایس ایف ) کے ایک سب انسپکٹر سمیت 3ااہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج معالجے کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں بعد میں سب انسپکٹر زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا ہے ۔پولیس نے مہلوک افسر کی شناخت راکیش دوول کے طور کی ہے جس کے سر میں گولی لگنے کی وجہ سے وہ ہسپتال میں داخل ہونے سے قبل ہی دم توڑ بیٹھا ہے ۔ادھر بین الاقومی میڈیا نے نے بتایا ہند و پاک افواج کے گولہ باری کے دوران نے ایل اوسی کے رکھ چکری اورخنجرسیکٹرزمیں فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید جب کہ 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے جن میں ایک بعد میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا ہے ۔میڈیا رپوٹس میں پاکستان نے ہندوستان پرالزام لگا یا ہے کہ انہوں نے سماہنی، تری بند دیہات کوراکٹوں اورمارٹرگولوں سے نشانہ بھی بنایا۔ادھرسرکاری ذرائع کے مطابق دونوں طرف کی افواج نے ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تاہم حکام نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا آغاز پاکستانی افواج نے کیا۔حکام نے کہا کہ پاکستانی فائرنگ کا’’بھرپور اور موثر جواب‘‘ دیا جارہا ہے۔ساری صورت حال کی وجہ سے کنٹرول لائن کے نزدیک رہائش پذیر لوگوں میں خوف و دہشت کا ماحول قائم ہوا ہے جس کے نتیجے میں لوگ گھروں میں سہل ہو کر رہ گئے تھے ۔علاقے میںآخری اطلاعات تک آر پار فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری تھا۔گریز:ادھر جمعہ کے روز جہاں متعدد سرحدی علاقوں میں جنگ جیسی صورت حال بنی تھی وہیں شمالی کشمیر کے گریز میں بھی ہند و پاک افواج نے ایک دوسرے کے ٹھکانوں پر شدید گولہ بھاری کی ہے جس کے نتیجے میں2کمسن بچیو 2فوجی اہلکار سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے جن کو فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔جس دوران بعد میں دونوں زخمی اہلکار زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھے ہیں تاہم سرکاری طور پر اس خبر کی تصدیق کرنا باقی ہے ۔نمائندے نے سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے شلنگ میںزخمی افراد کی شناخت 14سالہ ریحانہ خورشید دختر خورشید احمد گنائی ،12سالہ منزہ جمشددخترجمشد احمد،72سالہ محمد جبار گنائی ولد لسی گنائی کے علاوہ 62سالہ سعدہ بیگم ساکنان بگترو گریز کے طور کی ہے پولیس نے بتایا سبھی زخمی افراد کو علاج معالجہ کے لئے سرکاری ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔کیرن:ادھر فوج نے بھی شمالی کشمیر کے کیرن سیکٹر میں در اندازی کی کوشش ناکام بنانے کا دعو ی کیا ہے ۔فوجی ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ اْنہوں نے ضلع کپوارہ کے کیرن سیکٹر میں کنٹرول لائن پر دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنایا۔فوج کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق کیرن سیکٹر میں اگلی چوکی پر 13نومبرکے صبح مشکوک نقل و حمل دیکھی گئی جو جنگجوئوں کی طرف سے درا ندازی کی ایک کوشش تھی جس کو فوجی اہلکاروں نے ناکا م بنادیا۔موصولہ بیان میںکہا کہ اسی اثنا میں پاکستانی فوج کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی بھی کی گئی اور بھارتی چوکیوں کی طرف مارٹر گولے داغے گئے۔جس دوران پاکستان کی اس گولہ باری کا بھر پور جواب دیا جارہا ہے‘‘۔مقامی لوگوں نے بتایان گولہ باری اور فائرنگ کے بعد علاقے میں آبادی سہم کر رہ گئی ہے تاہم واقعے میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہو ئی ہے۔ کرناہ:ادھر شمالی ضلع کپوارہ کے کرناہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر جمعہ کوبھارت اور پاکستان کی افواج کی گوج ایک دوسرے کے سامنے کھڑی ہو کر پندوستان اور پاکستان کے ٹھاکوں پرایک مرتبہ پھر گولہ باری کا کی ہے جس کے نتیجے لوگوں میں خوف و دہشت پیدا ہوئی ہے۔کرناہ سے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ قریب ساڑھے بارہ بجے کرناہ علاقہ گن گرج سے دہل اٹھا اور علاقے میں جنگ کا سما دیکھنے کو مل رہا تھا۔دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستانی افواج نے سعدپورہ، دھنی، ہجترہ کے علاوہ سریاں کے اوپری علاقوں میں فوجی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جس کا بھارتی افواج’’ بھرپور ‘‘جواب دے رہی ہے اورپورے علاقے میںچاروں اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا گولہ بھاری شروع ہونے کے ساتھ ہی لوگ گھروں میں سہم کر رہ گئے ہیں ۔ذرائع نے بتایا گولہ باری کے نتیجے میں ابھی تک کسی جانی یا مالی نقضان کی کوئی اطلاع نہیں ہے البتہ آخری اطلاعات ملنے تک آر پارگولہ باری کا سلسلہ جاری تھا۔پونچھ:جموں کے پونچھ ضلع میں کنٹرول لائن پر جمعہ کے رووز چوتھے آر پار گولہ باری جاری رہی ہے ۔جس کے نتیجے میں تازہ واقعے میں 2کمسن بچوں سمیت5افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے نامہ نگار نے بتایا ہند و پاک افواج کے درمیان شدید گولہ باری جمعرات اور سنیچر کی درمیانی رات ایک بج کر چالیس منٹ پرمنڈی تحصیل کے ساوجیاں سیکٹر میںہوئی ہے جس دوران پاکستانی فوج نے ہندوستانی جوجی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی غرض سے موٹار شلنگ کی ہے۔جس کا بگھارتی فوج نے بھر پور جواب دیا ہے ۔ جس کے نتیجے میں2بچوں سمیت5افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔میڈیکل افسر وجیاں ڈاکٹر علی محمد نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا دو کمسن بچو ایک خاتون کو ہسپتال میں علاج کی غرض داخل کیا گیا ہے ۔انہوںنے بتایا دونوں زخمی بچوں کی حالت مستحکم ہے تاہم خاتون کی حالت نازک بنی ہوئی ہے جس کو مزید علاج کے لئے سب ضلع ہسپتال منڈی روانہ کیا گیا ہے ۔زخمی افراد کی شناخت5سالہ محمد راشد ،8سالہ توصیف احمداور55سالہ حاجرہ کے طور کی ہے ۔اس دوران اس واقعے میں بی ایس ایف کے ساتھ بطور پوٹر کام کر رہے دو افراد بھی زخمی ہوئے ہیںجن کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ایل اوسی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہری جاں بحق :پاکستان :پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز نے ایک بار پھر ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک شہری کو جاں بحق جب کہ 3 افراد کو زخمی کردیا۔پاکستانی فوج کے رابطہ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھرلائن آف کنٹرول پرجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے ایل اوسی کے رکھ چکری اورخنجرسیکٹرزپربلا اشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک شہری ہلاک جب کہ 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ان کا کہناتھا کہ بھارتی فوج نے سماہنی، تری بند دیہات کوراکٹوں اورمارٹرگولوں سے نشانہ بھی بنایا۔دوسری جانب دفترخارجہ میں سینئربھارتی سفارتکارکو طلب کیا گیا اورجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے احتجاجی مراسلہ بھی حوالے کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں