پلوامہ/ندائے کشمیر// تنہا ایاز/
نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے اور کھیلوں کی جانب راغب کرنے پر ضلع انتظامیہ پلوامہ نے یوم آزادی کے موقع پر نیشنل یوتھ پیس فاؤنڈیشن کے بانی مصداق ریاض کو ایوارڈ سے نوازا ۔ سماج کے مختلف طبقوں نے مذکورہ سماجی کارکن کو ایوارڈ سے نوازنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہترین خدمات انجام دینے والے افراد کی حوصلہ افزائی کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق پلوامہ کے نوجوان سماجی کارکن اور نیشنل یوتھ پیس فاؤنڈیشن کے چیرمین مصداق ریاض نے پچھلے کئی برسوں کے دوران پلوامہ میں نوجوان نسل کو منشیات سے دور رکھنے کیلئے زور دار مہم چلاکر نوجوانوں کو کھیل کود کی جانب راغب کرانے میں اہم رول ادا کیا ۔نوجوان نسل کو منشیات کے مضر اثرات سے آگاہ کرنے کیلئے انہوں نے انتظامہ سے مل کر کئی پروگرام منعقد کئیے۔ ہال ہی میں پلوامہ کے سماجی کارکن مصداق ریاض نے دیگر نوجوانوں کو بھی سوچھتا پکھواڑا صفائی پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور کئی مقامات پر سخت گرمی کے باوجود بھی صفائی مہم چلائی۔یوم آزادی کے موقع پر ضلع انتظامیہ پلوامہ کی جانب سے نوجوان کی حوصلہ افزائی کی گئی ادھر کئی، سیاسی ،سماجی ادبی اور صحافتی تنظیموں سے وابستہ افراد نے نیشنل یوتھ پیس فاؤنڈیشن کے بانی مصداق ریاض کو ایوارڈ سے نوازنے پر ان کو مبارک باد دی۔اس دوران وادی کے نامور سپورٹس پرموٹر ڈاکٹر روف الرفیق نے مصداق ریاض کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سماجی خدمات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افراد کی حوصلہ افزائی کرنا وقت کی ضرورت ہے۔