کئی شعرا نے شرکت کرکے حب الوطنی کے عنوان پر کلام پیش کیا
پلوامہ/ندائے کشمیر/ تنہا ایاز/
جنوبی ضلع پلوامہ میں یوم آزادی کی تقریبات کے تحت معروف ادبی تنظیم ڈسڑکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ کی جانب سے ایک محفل مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف علاقوں سے ائے ہوئے کئی شعرا نے شرکت کرکے حب الوطنی کے عنوان پر اشعار پیش کئیے۔تفصیلات کے مطابق یوم آزادی کی مناسبت سے معروف ادبی اور ثقافتی تنظیم ڈسڑکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ کے زیر اہتمام ایک محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت وادی کے نامور شاعر, ادیب اور قلمکار عبدالرحمان فدا نے کی. سوسائٹی کے صدر شمس سلیم ایوان صدارت میں موجود تھے جبکہ نظامت کے فرائض سکندر ارشاد نے انجام دئے۔ مشاعرہ میں کئی شعراء نے حب الوطنی اور عام سماجی موضوعات پر اپنا کلام پیش کیا.تقریب میں وادی کی معروف شاعرہ ریحانہ کوثر اور نامور سوشل ورکر غمگین مجید ناربلی نے بھی شرکت کرکے امن و محبت ،حب الوطنی پر مبنی اشعار پیش کرکے سامعین کو خوب محظوظ کیا۔تقریب کے آغاز میں سوسائٹی کے صدر شمس سلیم اور نامور شاعر عبدالرحمان فدا نے حاضرین کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی. مشاعرے میں جن شعراء و شاعرات نے شرکت کی ان میں شاہ اعجاز ،شیخ گلزار، تاج النساء ،محمد اکبر درد باز ،عبدالرشید دلبر ،فاروق احمد نقاطی،غمگین مجید ناربلی ،اکرم صدیقی ،زرگر عزیز ،غلام محمد جنگلناری، عبدالرحمان فدا، سکندر ارشاد اور شمس سلیم قابل ذکر ہیں۔ قریبی رشتہ دار کے انتقال کی وجہ سے شاعر غلام محمد دلشاد تقریب میں شرکت نہ کرسکے .اس موقع پر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری غلام محمد دلشاد کے قریبی رشتہ دار کے انتقال پر دکھ اور صدمے کا اظہار کیا گیا۔تقریب کے آخر پر تمام شعرائ اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا گیا۔