میٹنگ کی صدارت ایسوسی ایشن کے صدر جاوید صوفی نے کی
پلوامہ/ ندائے کشمیر/تنہا ایاز/
صحافت عوام اور انتظامیہ کے درمیان اہم رابطے کا رول ادا کرتا ہے اس پیشے سے وابستہ افراد کو اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دینے چائیے ان خیالات کا اظہار سینئر صحافیوں نے پریس گلڈ اف پلوامہ کی ایک میٹنگ کے دوران کیا۔ تفصیلات کے مطابق پریس گلڈ آف پلوامہ کی جانب سے ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت ایسوی ایشن کے صدر اور انگریزی اخبار رائزنگ کشمیر کے سینئر رپورٹر جاوید صوفی نے کی۔میٹنگ کے دوران کئی معاملات زیر بحث آئے۔اس موقع پر ایسوی ایشن کے صدر جاوید صوفی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس نئی اور بڑی ایسوی ایشن کے ساتھ ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والے کئی نامور صحافی جڑ رہے ہیں اور یہ خوشی کی بات ہے کہ ہم ایک ہی بینر تلے جمع ہو رہے ہیں۔ صدر نے ایک تجویز بھی دی کہ ایسوی ایشن کے انتخابات کے بعد میڈیا سے وابستہ افراد کو جرنلزم کے طور طریقے سکھانے کیلئے ورکشاپوں کا اہتمام بھی کیا جاے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پریس گلڈ آف پلوامہ صحافیوں کے بہبودی کیلئے کام کرے گی اور ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والے صحافی جو کسی بھی اخبار ،ٹی وی یا ریڈیو میں کام کر رہے ہوں ایسوی ایشن کی ممبرشپ حاصل کر سکتے ہیں۔ میٹنگ سے کشمیر عظمیٰ کے نامہ نگار مشتاق الاسلام ،نیوز 18 اردو کے رپورٹر بلال خان نے بھی ایسوی ایشن کو مضبوط بنانے کیلئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔میڈیا سے وابستہ افراد جنہوں نے اس میٹنگ میں شرکت کی ان میں میر ذیشان ،قیصر میر ،الطاف حسین میر ،عاشق حسین ، ریشی ارشاد ، آصف گناہی ،نثار الحق ،جاوید صوفی ،مشتاق الاسلام ،توصیف احمد، بلال خان، عادل شاہنواز ،زاہد چاٹ ،شبیر احمد اور تنہا ایاز شامل ہیں۔