جرنلسٹ گلڈ آف پلوامہ کے نام سے نئی ایسوی ایشن تشکیل، جاوید صوفی عبوری صدر منتخب
پلوامہ/ندائے کشمیر/ تنہا ایاز/
ضلع پلوامہ میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ افراد کی جانب سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں کئی سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران کئی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع پلوامہ میں آج پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ افراد نے ایک اہم اجلاس کے دوران جرنلسٹ گلڈ آف پلوامہ کے نام سے نئی ایسوی ایشن تشکیل دی گئ۔اس موقع پر فیصلہ لیا گیا کہ عنقریب انتخابات منعقد کرکے باضابطہ طور پر ایسوی ایشن کی پوری باڈی تشکیل دی جائے گی۔اجلاس کے دوران جہاں کئی معاملات پر کھل کر تبادلہ خیال کیا گیا وہیں صحافیوں نے بااتفاق رائے سینئر جرنلسٹ جاوید صوفی کو نئی ایسوی ایشن جرنلسٹ گلڈ آف پلوامہ کا عبوری صدر منتخب کیا۔اجلاس میں جن صحافیوں نے شرکت کی ان میں بلال خان، عاشق حسین،ماگرے غازی خورشید، مشتاق الاسلام،الطاف حسین میر،نثار الحق، میر ذیشان، قیصر میر، جاوید صوفی، عادل شاہنواز، خورشید وانی، بلال حبیب، منجیت پال، معراج الدین فراز، فردوس وانی، قیوم خان، ارجمند وانی،مدثر مقبول، توصیف احمد خان،زاہد چاٹ، جہانگیر گناہی،ریشی ارشاد اور تنہا ایاز قابل ذکر ہیں۔