پلوامہ میں رضاکاروں کی بڑی تعداد نے خون کا عطیہپیش کیا 0

پلوامہ میں رضاکاروں کی بڑی تعداد نے خون کا عطیہ پیش کیا

پلوامہ//ندائے کشمیر/ تنہا ایاز/

خون کے عطیہ کے عالمی دن پر وادی کشمیر میں بھی کئی تقاریب کا اہتمام کیا گیا اور خون کے عطیہ کیمپ منعقد کئے گئے۔ ضلع پلوامہ میں نیشنل یوتھ پیس فاؤنڈیشن،انڈین ریڈکراس سوسائٹی ،سکائی لارک انسٹی چیوٹ آف پیرا یڈیکل سائنسز اور بلڈ بینک ضلع ہسپتال کے باہمی اشتراک سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا مختلف علاقوں سے آئے ہوئے نوجوان جن میں طلبہ و طالبات بھی شامل ہیں نے جذبہ انسانیت کے تحت اپنا خون عطیہ کے طور پر پیش کیا ۔اس موقع پر سماجی کارکن اور نیشنل یوتھ پیس فاؤنڈیشن کے سربراہ مصداق ریاض نے خون کے عطیہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انسانی جانیں بچانا ہر مکتب ہائے فکر کے فرد کی ذمہ داری ہونی چاہئے۔تفصیلات کے مطابق 14 جون جمعہ کو دنیا بھر میں عالمی یوم عطیہ خون منایا گیا۔ضلع پلوامہ میں سب سے بڑی تقریب سکائی لارک پیرا میڈیکل میں نیشنل یوتھ پیس فاؤنڈیشن ،انڈین ریڈکراس سوسائٹی پلوامہ اور سکائی لارک پیرا میڈیکل کالج کے باہمی اشتراک سے سکائی لارک پیرا میڈیکل کالج میں منعقد ہوئی۔ جس میں ایس ایس پی پلوامہ پی ڈی نتیا ، میڈکل سپرانٹنڈنٹ ضلع ہسپتال پلوامہ ڈاکٹر عبدل غنی ڈار، نامور سوشل ورکر غمگین مجید ناربلی، آرمی کے کمانڈنگ آفیسر اور ہنڈی کیپڈ ایسوسی ایشن پلوامہ کے صدر غلام حسن پنڈت اور انڈین ریڈکراس سے مشتاق احمد کے علاوہ دیگر افراد نے شرکت کی ۔خون کے عطیہ کیمپ میں نیشنل یوتھ پیس فاؤنڈیشن اور انڈین ریڈکراس سے وابستہ رضاکاروں کی ایک بڑی تعداد نے جذبہ انسانیت کے تحت خون کا عطیہ پیش کیا۔ اس موقعہ پر نیشنل یوتھ پیس فاؤنڈیشن کے سربراہ مصداق ریاض نے بتایا کہ خون عطیہ کرنے سے انسان کی صحت میں کوئی کمزوری نہیں آتی ہے بلکہ خون عطیہ کرنے سے کسی کی قیمتی جان کو بچایا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ خون انسان کے پاس سب سے قیمتی سرمایہ ہوتا ہے جو کسی دوسرے انسان کی زندگی بچانے کیلئے پیش کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں ہر وقت خون کی ضرورت رہتی ہے۔ سماجی کارکن مصداق ریاض نے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آگے آئیں اور خون عطیہ کریں ۔اس موقعہ پر جموں و کشمیر بینک نیوہ برانچ کے منیجر آفتاب احمد، ہنڈی کیپڈ ایسوسی ایشن پلوامہ کے چیرمین غلام حسن پنڈت ،میڈیا سے وابستہ یونس خالق،اور اپنی پارٹی کے سینئر لیڈر ارشید حسین بٹ کے علاوہ دیگر کئی شخصیات نے خون کا عطیہ دیا۔ تقریب کے آخر پر خون کا عطیہ دینے والوں کو نیشنل یوتھ پیس فاؤنڈیشن کی جانب سے حوصلہ افزائی کی گئی۔واضع رہے کہ ضلع پلوامہ کے نامور سوشل ورکر غمگین مجید ناربلی نے آج تک 202 بار خون کا عطیہ دیگر ایک ریکارڈ قائم کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں