پلوامہ میں کلچرل ہال تعمیر کیا جائے 0

پلوامہ میں کلچرل ہال تعمیر کیا جائے

شاعروں ادیبوں اور قلمکاروں کی پرنسپل سکریٹری اور ڈپٹی کمشنر سے اپیل

پلوامہ/تنہا ایاز/

ضلع پلوامہ کی سرزمین سے کئی بڑی شخصیات نے جنم لیا ہے جن میں شاعر کشمیر مہجور، وہاب کھار، سوچھ کرال، مومن صاحب، عبدالرحمان آزاد، حبہ خاتون، لل دید، غلام رسول غیور وغیرہ شامل ہیں۔ ضلع ہیڈکوارٹر پر کلچرل ہال کی عدم دستیابی کے باعث شاعروں اور ادیبوں کو ادبی تقریبات منعقد کرنے میں کافی مشکلاتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع پلوامہ کی معروف ادبی تنظیم ڈسڑکٹ کلچرل سوسائٹی کا ایک اعلیٰ وفد پرنسپل سیکرٹری سریش کمار گپتا سے سرکٹ ہاؤس پلوامہ میں عوامی دربار کے دوران ملاقی ہوا ۔وفد میں کئی سرکردہ شعراء نے ضلع پلوامہ میں ثقافتی سرگرمیاں کے ساتھ ساتھ ترقیاتی کاموں کو عملانے کیلئے موصوف کو آگاہ کیا۔ نمائندے کے مطابق ڈسڑکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ کا ایک اعلیٰ وفد نامور شاعر غلام محمد دلشاد جو کہ سوسائٹی کے جنرل سکریٹری بھی ہیں ،پلوامہ میں پرنسپل سکریٹری سے ملاقی ہوا اور پلوامہ میں کلچرل ہال تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ۔اس موقع پر غلام محمد دلشاد نے ادبی سرگرمیوں کو موصوف کی نوٹس میں لاتے ہوئے کہا کہ ضلع پلوامہ ادبی اور ثقافتی اور تمدنی اعتبار سے ایک بڑی اہمیت کا حامل ہے ۔یہاں کی سرزمین سے کئی نامور شخصیات نے جنم لیا ہے ۔غلام محمد دلشاد نے موصوف کو ایک میمورنڈم پیش کرکے ضلع پلوامہ ایک کلچرل ہال تعمیر کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ غلام محمد دلشاد نے نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع پلوامہ میں کشمیری اردو ،گوجری اور پنجابی کے علاوہ دیگر زبانوں کی بڑی تعداد میں شعراء موجود ہیں ،جن کو ادبی و ثقافتی تقریبات منعقد کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پلوامہ میں کلچرل ہال تعمیر کرنا مقامی شعراء کادیرینہ مطالبہ ہیں ۔ڈسڑکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ ،اے آر آزاد میمومیموریل فاؤنڈیشن ،نو ادبی کاروان پلوامہ اور رومش ادبی کلچرل فورم پلوامہ کے علاوہ شاعروں ادیبوں قلمکاروں کے ساتھ ساتھ فنکاروں نے پرنسپل سکریٹری( ثقافت ) اور ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم سے اپیل کی ہے کہ ضلع پلوامہ میں ایک کلچرل ہال تعمیر کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں