لاجورہ نے لالا 11 چنار باغ پلوامہ کو ہرایا
پلوامہ/ تنہا ایاز/
سپورٹس اسٹیڈیم پلوامہ میں T20 ,20 ایڈیشن 2 کرکٹ ٹورنامنٹ شد و مد سے جاری ہے۔ٹورنامنٹ کا ایک اور میچ لالا 11 چنار باغ اور گرین شوٹرز لاجورہ کے درمیان کھیلا گیا. پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لالا 11 چنار باغ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے جس میں لیاقت لون نے21 ،عامر یوسف 51 اور طارق بٹ نے 36 رنز بنائے۔جواب میں گرین شوٹرز لاجورہ پلوامہ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 17.2 اوورز میں ہی میچ اپنے نام کیا۔ لاجورہ ٹیم کی جانب سے ہارون رشید نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 70 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جہانگیر ملک نے 66 رنز بنائے۔اس طرح سے گرین شوٹرز لاجورہ نے لالا 11 چنار باغ کو شکست دی۔ بعد میں سید ہارون کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ ادھر اس شاندار جیت پر نامور سپورٹس پرموٹر اور سماجی کارکن ڈاکٹر روف الرفیق نے گرین شوٹرز لاجورہ کو مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ گرین شوٹرز لاجورہ ٹیم میں چھوٹے کھلاڑی ہے جن کے اندر اچھا ٹیلنٹ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ٹیم نے آج ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم سے جیت درج کی اور میں گرین شوٹرز لاجورہ ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ڈاکٹر روف الرفیق نے کمنٹری کرنے والے بابا نثار اور ثقلین کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ پلوامہ میں کرکٹ کھیل کو مزید مقبول عام بنانے میں کمنٹیٹر بابا نثار اور ثقلین کا بھی اہم کردار رہا ہے۔ وضع رہے کہ یہ میچ بھی سپورٹس تڈکا پر لائیو نشر کیا جس فسبوک پر ہزاروں لوگوں نے دیکھا۔