پونچھ میں عازمین حج کے لیے تمام تر تیاریاں و ویکسینیشن عمل مکمل 0

پونچھ میں عازمین حج کے لیے تمام تر تیاریاں و ویکسینیشن عمل مکمل

دو دن بعد پاسپورٹ مع ویزہ ہونگے دستیاب، فلائٹ شیڈیول بھی جلد ہونگے جاری / رفیق چشتی

ندائے کشمیر/ماجد چوہدری
پونچھ// مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے کے سرحدی ضلع پونچھ سے اس بار حج کی سعادت حاصل کرنے والے عازمین حج کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کردی گئی ہیں ضلع پونچھ میں بھی تمام حج کے لئے روانہ ہونے والے افراد کی ویکسینیشن مکمل ہوچکی ہے اور اس ضمن میں بات کرتے ہوئے جموں کشمیر حج کمیٹی کے ممبر الحاج انجینیر محمد رفیق چشتی نے بتایا ہے کہ دو دن کے اندر سبھی افراد کے پاسپورٹ مع ویزا دستیاب ہوں گے اور 9 مئی سے 25 مئی تک سبھی فلائیٹس کے شیڈیول بھی جاری کردئے جائیں گے جس کے تحت تمام اضلاع سے حج کی سعادت حاصل کرنے والے افراد سفر محمود پر حج کی سعادت حاصل کرنے کے لئے روانہ ہو جائیں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ حادم الحجاج کا انتخاب بھی ہوچکا ہے اور عازمین حج کو کسی قسم کی دقت نہ ہو اس کے لیے جموں کشمیر حج کمیٹی نے خاطر خواہ انتظامات کیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں