ڈی سی پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے نیشنل روڈ سیفٹی مہینے کا افتتاح کیا 0

ڈی سی پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے نیشنل روڈ سیفٹی مہینے کا افتتاح کیا

پلوامہ/ تنہا ایاز /

ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے نیشنل روڈ سیفٹی مہینے کا افتتاح کرتے ہوئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع پلوامہ میں نیشنل روڈ سیفٹی مہینے کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس حوالے سے ڈی سی کمپلکس پلوامہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر بشارت قیوم ،ایس ایس پی پلوامہ محمد یوسف اور اے آر ٹی او کے علاوہ کئی ٹریفک پولیس اہلکاروں نے شرکت کی۔پروگرام کے دوران ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے ٹریفک قوانین کی اہمیت کو اجاگر کیا۔اس موقع پر اے آر ٹی او نے کہا کہ ضلع میں نیشنل روڈ سیفٹی مہینے کے دوران کئی بیداری پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔ بعد میں ڈپٹی کمشنر نے بائیک اور سومو ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں