سوچھتا پکھواڑہ کے تحت گورنمنٹ مڈل سکول کاکاپورہ کی جانب سے صفائی مہم 0

سوچھتا پکھواڑہ کے تحت گورنمنٹ مڈل سکول کاکاپورہ کی جانب سے صفائی مہم

پلوامہ/ تنہا ایاز/

ضلع پلوامہ کے کاکاپورہ علاقے میں ایک سرکاری سکول پی ایم شری مڈل سکول کی جانب سے سوچھتا پکھواڑہ کے تحت صفائی مہم کا اہتمام کیا گیا جس میں اساتذہ اور عام لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔تفصیلات کے مطابق پی ایم شری مڈل سکول کاکاپورہ پلوامہ کی جانب سے سوچھتا پکھواڑہ کے تحت پندرہ روزہ صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ صفائی مہم کا افتتاح سکول کے سربراہ حمید اللہ ترمبو نے کیا۔ صفائی مہم میں کئی اساتذہ، طالب علموں اور عام لوگوں کے علاوہ پلوامہ کے معروف سوشل ورکر غمگین مجید ناربلی نے شرکت کرکے کئی مقامات پر صفائی ستھرائی کی۔اس موقع پر شرکاہ سے خطاب کرتے ہوئے سکول کے سربراہ حمید اللہ ترمبو نے صفائی کی اہمیت پر کھل کر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ یہ مہم لوگوں کی بیداری کیلئے شروع کی گئی ہے اور لوگوں کو چاہیے کہ اس مہم کا حصہ بنیں اور اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ادھر عوامی حلقوں نے سکول کی جانب سے شروع کی گئی صفائی مہم کی اس قدم کی سراہنا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں