نہرو یوا کندرہ بڈگام نے ایکسچنج پروگرام کے تحت 2 گروپوں کو ٹور پر روانہ کیا 0

نہرو یوا کندرہ بڈگام نے ایکسچنج پروگرام کے تحت 2 گروپوں کو ٹور پر روانہ کیا

پلوامہ/ تنہا ایاز/ نہرو یوا کندرہ بڈگام نے ایکسچنج پروگرام کے تحت نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو ٹور پر روانہ کیا۔تفصیلات کے مطابق یوتھ ایکسچنج پروگرام کے تحت نہرو یوا کندرہ بڈگام کے زیر اہتمام نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے 2 گروپوں کو ٹور کیلئے روانہ کیا۔اس حوالے سے حیدر پورہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی جہاں پر جے کے بینک امپورہ کے منیجر شیخ افتخار نے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں پر مشتمل 2 گروپوں کو آسام گوہاٹی، حیدرآباد اور آندھرا پردیش کے 10 روزہ دورے کیلئے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقع پر وادی کے نامور سماجی کارکن راہی ریاض عمر رحمان،عرفان علی اور شاہنواز شفیع کے علاوہ دیگر کئی شخصیات موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں