کھیلوں کے ذریعے ہی نوجوانوں کو منشیات اور غلط کاموں سے دور رکھا جاسکتا ہے 0

کھیلوں کے ذریعے ہی نوجوانوں کو منشیات اور غلط کاموں سے دور رکھا جاسکتا ہے

نوجوان کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں/کندن کشمیری

پلوامہ/ تنہا ایاز/ تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کو چاہئے کہ وہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ،اساتذہ پر بھاری ذمہ داری ہے کہ اسکولوں اور کالجوں میں کونسلنگ کے ذریعے نوجوانوں کو منشیات اور غلط کاموں سے دور رکھیں۔ان خیالات کا اظہار کشمیری پنڈت کانفرنس کے چیرمین کندن کشمیری نے کیا۔تفصیلات کے مطابق وادی کشمیر کے نامور کشمیری پنڈت کندن کشمیری جو کہ کشمیری پنڈت کانفرنس کے چیرمین بھی ہیں۔ انہوں نے اساتذہ پر زوردیا ہے کہ وہ اسکولوں اور کالجوں میں طلبہ کی کونسلنگ کریں اور کھیل کود کا بھی ماحول پیدا کرے تاکہ وہ منشیات کی وباء اور غلط کاموں سے دور رہیں۔ دہلی سے ٹیلی گفتگو میں کشمیری پنڈت کانفرنس کے چیرمین کندن کشمیری نے کہا کہ کھیلوں کے ذریعے ہی نوجوان نسل کو منشیات کی وباء سے دور رکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے سکول اور کالج سربراہوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اداروں میں کھیلوں کے حوالے سے تمام تر سہولیات مہیا رکھے۔ تاکہ طلبہ کھیلوں میں بھی دلچسپی لے سکے۔کندن کشمیری نے جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو منشیات سے دور رہنے اور کھیلوں کی جانب قدم بڑھانے کی تلقین کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں