محکمہ آیوش پلوامہ کی جانب سے جڈورہ میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد 0

محکمہ آیوش پلوامہ کی جانب سے جڈورہ میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد

لوگوں کی بڑی تعداد نے میڈیکل کیمپ میں شرکت کی

پلوامہ/ تنہا ایاز/ جنوبی ضلع پلوامہ کے جڈورہ علاقے میں محکمہ آیوش پلوامہ کی جانب سے ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے میڈیکل کیمپ میں شرکت کرکے اپنا علاج و معالجہ کروا کے مفت ادویات بھی حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ آیوش پلوامہ اور جموں کشمیر سول سوسائٹی کے باہمی اشتراک سے جڈورہ پلوامہ میں مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس کا افتتاح ڈسڑکٹ نوڈل افسر آیوش پلوامہ ڈاکٹر مشتاق احمد ریشی نے کیا۔ اس موقع پر سماجی کارکن محمد الطاف جڈورہ ، ریاض احمد ،جلال الدین بافند ،سوشل ورکر آفتاب وانی اور محکمہ آیوش کے ڈاکٹر موجود تھے۔کیمپ کے دوران 250 کے قریب مریضوں کا طبی معائنہ کیاگیا۔ کیمپ کے دوران ڈاکٹروں نے لوگوں کی طبی جانچ کی اور ان میں مفت ادویات بھی تقسیم کیں۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اے ڈی ایم او پلوامہ ڈاکٹر مشتاق احمد نے بتایا کہ آیوش کی جانب اس طرح کے میڈیکل کیمپ منعقد کرنے کا مقصد عوام تک طبی امداد پہنچانا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر مریضوں کو صحت مند اور بیماریوں سے محفوظ رہنے کیلئے مفید مشوروں سے بھی نوازا۔ڈسڑکٹ نوڈل آفیسر آیوش پلوامہ ڈاکٹر مشتاق احمد نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی صحت کا خیال رکھیں اور تمباکو نوشی سے پرہیز کریں۔علاقے میں میڈیکل کیمپ منعقد کرنے پر مقامی لوگوں نے محکمہ آیوش کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں