شوپیان کے نامور شاعر عبدل احد خوشرو کی چھٹی برسی 0

شوپیان کے نامور شاعر عبدل احد خوشرو کی چھٹی برسی

زینہ پورہ شوپیان میں ادبی تقریب منعقد مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت

پلوامہ/ تنہا ایاز/ پہاڑی ضلع شوپیان کے ایک نامور شاعر عبدل احد خوشرو کی چھٹی برسی پر ادبی تقریب منعقد ہوئی جس میں سرکردہ شاعروں ،ادیبوں اور قلمکاروں نے شرکت کرکے مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع شوپیان کے معروف شاعر مرحوم عبدل احد خوشرو کی چھٹی برسی پر نوو ادبی کاروان پلوامہ کی جانب سے باباپورہ زینہ پورہ شوپیان میں ادبی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت وادی کے نامور شاعر، ادیب اور قلمکار عبدالرحمان فدا نے کی اور سابقہ ایم ایل اے ایڈوکیٹ اعجاز احمد مہمان ذی وقار کی حیثیت سے تقریب میں موجود تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت مولوی محمد عبداللہ کو حاصل ہوئی جبکہ سکندر ارشاد نے نعت رسول مقبول پیش کیا۔ تقریب کی پہلی نشست میں عبدالرحمان فدا اور اشرف راوی نے شاعر عبدل احد خوشرو کی زندگی پر مقالے پڑھے۔اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے ایک دعائیہ مجلس کا بھی اہتمام ہوا جس دوران مرحوم کے حق میں خصوصی دعا کی گئی۔ شعرائ￿ نے مرحوم عبدل احد خوشرو کی ادبی خدمات کو یاد کرکے مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب کی دوسری نشست میں ایک محفل منعقد ہوا جس میں عبدالغنی مستان ،محترمہ فاطمہ جی ،جاوید قلمی، یوسف دلدار نادر احسن ،سکندر ارشاد، بلال قاصر ،فیاض احمد فیاض، غلام محمد جنگلناری ،رشید صدیقی، عبدالرحمان جنگلناری اور عبدالرحمان فدا نے اپنا کلام پیش کیا تقریب کے آخر پر نامور شاعر مرحوم خوشرو کے فرزند عرفان خوشرو نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں