ڈسڑکٹ پولیس پلوامہ کے زیر اہتمام 0

ڈسڑکٹ پولیس پلوامہ کے زیر اہتمام

شہداء میموریل والی بال ٹورنامنٹ اختتام پزیر

پلوامہ/ندائے کشمیر/ تنہا ایاز/
ضلع پلوامہ میں ڈسڑکٹ پولیس کے زیر اہتمام منعقدہ شہداء میموریل والی بال ٹورنامنٹ اختتام پزیرہوا۔ فائنل میں جونیئرز والی بال کلب پلوامہ نے سٹار والی کلب کو ہرایا دیا۔ اختتامی تقریب میں ایڈیشنل ایس پی پلوامہ تنویر احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق پلوامہ میں شہداء میموریل والی بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ جونیئرز والی بال کلب اور سٹار والی بال کلب کے درمیان کھیلاگیا۔ جس میں جونیئرز والی بال کلب پلوامہ نے جیت درج کی۔مین آف دی میچ کا ایوارڈ مدثر مقبول نے حاصل کیا جبکہ عامر حسین کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی کو قرار دیا گیا۔ فائنل میچ کی اختتامی تقریب میں ایڈیشنل ایس پی پلوامہ تنویر احمد مہمان خصوصی تھے۔اس موقع پر ڈی وائی ایس پی پلوامہ ماجد علی کے علاوہ پولیس کے دیگر افراد موجود تھے۔فائنل میچ کے اختتام پر پولیس نے کھلاڑیوں میں ٹرافیز اور دیگر انعامات تقسیم کئے اس ٹورنامنٹ میں ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں کی 16 ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔ ٹورنامنٹ منعقد کرنے پر ضلع پلوامہ کے نوجوانوں نے ڈسڑکٹ پولیس پلوامہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں