جموں و کشمیر سے بھی کئی نامور ڈاکٹر کانفرنس میں شرکت کریں گے
پلوامہ/ تنہا ایاز/ نیشنل یونانی ڈاکٹرز ویلفیئر ایسوی ایشن آف انڈیا کی جانب سے 3 دسمبر 2023 کو لکھنئو میں عظیم الشان قومی سطح کی کانفرنس منعقد ہو رہی ہیں جس میں بھارت کے مختلف ریاستوں سے نامور یونانی اسکالروں کی آمد متوقع ہے وہی اس کانفرنس میں جموں و کشمیر سے بھی کئی نامور یونانی ڈاکٹر شرکت کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یونانی ڈاکٹروں کی تنظیم (نڈوا ) نیشنل یونانی ڈاکٹرس ویلفیئر ایسوی ایشن آف انڈیا کی قومی سطح کی کانفرنس 3 دسمبر کو لکھنئو میں ہوگی اور اس کانفرنس میں ملک بھر سے یونانی ڈاکٹرز شریک ہورہے ہیں۔جموں و کشمیر سے بھی کئی نامور ڈاکٹر قومی سطح کی اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ نمائندے کے مطابق ڈاکٹر الطاف شاہ سینئر میڈیکل آفیسر آیوش یونٹ ضلع ہسپتال پلوامہ کو کانفرنس میں مدعو کیا گیا ہے جو Role of unani Medicine in MusculoSkeletal Disorder & pain management کے موضو پر اپنا لیکچر دیں گے۔ معلوم ہوا ہے کہ کانفرنس کے دوران یونانی ادویات اور ریسرچ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے ڈاکٹروں کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔