بڑی تعداد میں شعرا و شاعرات نے شرکت کر کے اپنا کلام پیش کیا
پلوامہ/ تنہا ایاز/
جنوبی کشمیر ضلع پلوامہ کی معروف ادبی تنظیم ڈسڑکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ کی جانب سے آن لائن ادبی سرگرمیاں شد و مد سے جاری ہے۔سوسائٹی نے آن لائن لفظ “گلاب” عنوان پر محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا جس میں بڑی تعداد میں شعرا و شاعرات نے شرکت کر کے اپنا کلام پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسڑکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ کے زیر اہتمام آن لائن لفظ “گلاب” عنوان ایک محفل مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں وادی کشمیر کے علاوہ جموں سے بھی شعرائ نے شرکت کی۔مشاعرے کی صدارت ڈسڑکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ کے پریذیڈنٹ شمس سلیم نے کی پروگرام میں نظامت کے فرائض سوسائٹی کی کارڈنیشن سیکرٹری یاسمین شاداب نے انجام دئے تقریب کے آغاز میں ڈسڑکٹ کلچرل سوسائٹی کے جنرل سکریٹری غلام محمد دلشاد نے خطبہ استقبالیہ پیش کرکے تمام شعرا کرام کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔آن لائن گلاب عنوان محفل مشاعرہ میں وادی کی مختلف اضلاع سے 30 شعرائ و شاعرات نے اپنا کلام پیش کیا۔ مشاعرہ میں جن شعرائ و شاعرات نے شرکت کی ان میں شاہ اعجاز ،محمد نعیم خان ،اکرم صدیقی ،اظہر نزیر ،جلالدین دلنواز ،غلام رسول مشکور ،شمس سلیم ،ریاض ہاکباری ،ثا قب پوشپور ی ،عبدالرحمان جنگلناری،غلام محمد دلشاد ،ایوب صابر، شری پریم ناتھ شاد ،محترمہ سحرش نور ،ارشادہ بانو ،گاش روحی صاحبہ، گل شکیل ترالی، غلام حسین شبنم ، غلام محمد جنگلناری ، محترمہ ریحانہ کوثر ، غلام احمد شوقین ، جاوید مسکین ، فلک ریاض ، جہانگیر ایاز ، فیاض دلگیر ، گل تنویر ، سرور بلبل ، محترمہ:عطیقہ صدیقی ، شاداب یاسمین ، اور عشرت گل صاحبہ شامل ہیں۔مشاعرے کی خاص بات یہ تھی کہ جموں سے نامور شاعر کشمیری پنڈت پریم ناتھ شاد نے بھی شرکت کی نمائندے تنہا ایاز کے مطابق مشاعرہ 2 قسطوں میں چلایا گیا۔ مشاعرے کے دوران شعرائ نے شاندار کلام پیش کئیے ڈسڑکٹ کلچرل سوسائٹی پیج سے جوڈے حاضرین نے شعرائ کرام کے کلام کو خوب داد دی۔تقریب کے آخر پر سوسائٹی کے جنرل سکریٹری غلام محمد دلشاد نے تمام شعرائ کا شکریہ ادا کیا۔