کشمیر کے معروف ادیب ، شاعر ،صحافی اور ساہتیہ اکاڈمی ایوارڈ یافتہ مصنف غلام نبی خیال انتقال کرگئے 0

کشمیر کے معروف ادیب ، شاعر ،صحافی اور ساہتیہ اکاڈمی ایوارڈ یافتہ مصنف غلام نبی خیال انتقال کرگئے

ادبی ،سماجی اور سیاسی انجمنوں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا

پلوامہ/ تنہا ایاز/ وادی کشمیر کے معروف ادیب ، شاعر ،صحافی اور ساہتیہ اکاڈمی ایوارڈ یافتہ مصنف غلام نبی خیال انتقال کرگئے۔ مرحوم کے انتقال پر جموں و کشمیر یو ٹی کی تمام ادبی ،سماجی صحافتی اور سیاسی انجمنوں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کا انتقال کشمیری زبان کے لیے ایک بہت بڑا سانحہ ہے اس خلا کو پر کرنا نہایت ہی مشکل ہے ۔تفصیلات کے مطابق وادی کے معروف ادیب، قلمکار اور شاعر ساہتیہ اکاڈمی ایوارڈ یافتہ مصنف غلام نبی خیال اتوار کے روز داع اجل کو لَبَیک کہہ گئے۔ ان کے انتقال پر ادبی حلقوں کی جانب سے زبردست رنج و غم کا اظہار کیا جارہا ہے اور بڑے پیمانے پر تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری ہے ۔ پروفیسر شاد رمضان نے نامور ادیب غلام نبی خیال کے انتقال پر زبردست دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ ایک تعزیتی ویڈیو پیغام میں ساہتہ اکیڈمی نیو دہلی کے کنوینر پروفیسر شاد رمضان نے مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری قوم اور کشمیری زبان اس بلند پایہ سپوت کو رہتی دنیا تک یاد کرتی رہی گی۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کا انتقال کشمیری زبان کے لیے ایک بڑا سانحہ ہے اس خلا کو پر کرنا نہایت ہی مشکل ہے۔ انہوں نے مرحوم کے سوگواران کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ۔اس دوران ضلع پلوامہ کے نامور شاعر عبدالرحمان فدا نے وادی کشمیر کے مشہور و معروف ادیب شاعر اور قلمکار غلام نبی خیال کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی پیغام میں عبدالرحمان فدا نے کہا کہ مرحوم کے انتقال سے کشمیری زبان کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک کہنہ مشق شاعر ،ادیب ،محقق نقاد ترجمہ کار ہونے کے علاوہ ایک بے باک صحافی بھی تھے۔ انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی ۔ادھر ندائے کشمیر کے چیف ایڈیٹر معراج الدین فراز نے نامور شاعر اور صحافی غلام نبی خیال کے انتقال پر رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کے انتقال سے کشمیری زبان کو بڑا نقصان پہنچا ہے ۔اس دوران ڈسٹرکٹ کلچرل سوسائٹی کے جنرل سیکریٹری غلام محمد دلشاد نے بھی خیال کے صاحب کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خیال صاحب کے انتقال سے کشمیر ادب کو ایک بہت بڑا نقصان پہنچا ہے۔ جس کو پُر کرنا انتہائی مشکل ہے۔ انہوں نے لواحقین کے ساتھ ہمددردی کا اظہار کرتے ہوئے خیال صاحب کے فوت پر ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔نمائندے تنہا ایاز کے مطابق مراز ادبی سنگم ،ڈسڑکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ، نوو ادبی کاروان پلوامہ، رومش ادبی کلچرل پلوامہ اور اے آر آزاد میموریل فاؤنڈیشن پلوامہ کے علاوہ جموں و کشمیر یو ٹی کی تمام ادبی تنظیموں نے غلام نبی خیال کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں