انڈر 14 اور 17 مقابلوں میں بارہمولہ کی ٹیموں نے شاندار جیت درج کی۔
پلوامہ/ندائے کشمیر/ تنہا ایاز/
پلوامہ/ تنہا ایاز/ جنوبی ضلع پلوامہ میں محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کی جانب سے کھیل سرگرمیاں شد و مد سے جاری ہے۔ صوبائی سطح کے انڈر 14 اور 17 کھو کھو مقابلوں میں ضلع بارہمولہ کی ٹیموں نے شاندار جیت درج کی۔ محکمہ نے اتور 8 اکتوبر کو انڈر 19 بائز کھو کھو ٹورنامنٹ کا آغاز کیا ۔تفصیلات کے مطابق یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس پلوامہ کی جانب سے میکسویل کالج پلوامہ میں لڑکوں کیلئے صوبائی سطح کے کھو کھو مقابلے جاری ہے .انڈر 14 کھو کھو ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں بارہمولہ نے ضلع اننت ناگ کو شکست دی جبکہ انڈر 17 میں بھی ضلع بارہمولہ نے فائنل میں بڈگام کو ہرایا دیا ۔نمائندے تنہا ایاز کے مطابق ضلع پلوامہ میں کھیلے گئے صوبائی سطح کے کھو کھو مقابلوں میں وادی کشمیر کی سبھی اضلاع سے ٹیموں نے حصہ لیا ۔انڈر 14 اور 17 مقابلے اختتام پزیر ہوئے ان مقابلوں میں بارہمولہ کی کھو کھو ٹیموں نے شاندار کارکردگی دکھا کر دونوں زمروں میں جیت درج کر کے ضلع کا نام روشن کیا۔ محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس پلوامہ کے ایک ملازم فاروق نے بتایا کہ انڈر 14 اور 17 کھو کھو مقابلوں کے بعد ضلع سپورٹس افسر پلوامہ جگدیش راج شرما نے اتور کو صوبائی سطح کے انڈر 19 بائز کھو کھو ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ اس ٹورنامنٹ میں بھی وادی کے سبھی اضلاع کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں