پلوامہ کے طالب علم نے میڈل حاصل کرکے کشمیر کا نام روشن کردیا
سرینگر /این این این / ضلع پلوامہ کا نام آج اس وقت پھر سے روشن ہوا جب 9 ویں جماعت کے طالب علم کفیل الحق نے دہلی میں نارتھ زون Climbing Competition میں میڈل حاصل کیا۔ندا نیوز نیٹ ورک نمائندے تنہا ایاز کے مطابق ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والے 9 ویں جماعت کے طالب علم کفیل الحق نے دہلی میں 27 ویں نارتھ زون Climbing Competition میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے پلوامہ کا نام روشن کیا۔کفیل الحق کا تعلق ضلع پلوامہ کے رتنی پورہ علاقے سے ہے اور وہ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول رتنی پورہ میں 9 ویں جماعت میں زیر تعلیم ہے۔ مذکورہ طالب علم نے دہلی میں منعقدہ نارتھ زون Climbing Competition میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر میڈل حاصل کر کے نہ صرف اپنے والدین اور سکول کا نام روشن کیا بلکہ ضلع پلوامہ کا نام بھی فخر سے اونچا کیا۔ادھر اس پلوامہ کے نامور سپورٹس پرموٹر ڈاکٹر روف الرفیق نے 9 ویں جماعت کے طالب علم کفیل الحق کو میڈل حاصل کرنے پر مبارک باد دی ۔