عید میلاد البنیؐ کی مناسبت سے 0

عید میلاد البنیؐ کی مناسبت سے

ڈسڑکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ کے زیر اہتمام آن لائن نعتیہ مشاعرے کا انعقاد

پلوامہ/ تنہا ایاز/ وادی کشمیر کی ادبی تنظیموں کی جانب سے آن لائن تقریبات شد و مد سے جاری ہے۔عید میلاد البنیؐ کی مناسبت سے ڈسڑکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ کے زیر اہتمام آن لائن نعتیہ مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ایک درجن کے قریب شعراء نے اپنا کلام پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسڑکٹ کلچرل سوسائٹی کی جانب سے ایک اور نعتیہ مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا ،جس میں ضلع پلوامہ کے علاوہ دیگر اضلاع سے کئی نامور شعراء نے شرکت کی۔یہ نعتیہ مشاعرہ جمعہ کے روز سوسائٹی کے واٹس ایپ گروپ پر بعد از نماز عشاء آن لائن منعقد ہوا۔ نعتیہ مشاعرے کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت اعظم فاروق کو حاصل ہوئی۔ ڈسڑکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ کے جنرل سکریٹری غلام محمد دلشاد نے خطبہ استقبالیہ پیش کر کے مہمانوں کا استقبال کیا۔ شاداب یاسمین نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔آن لائن نعتیہ مشاعرہ میں جن شعراء و شاعرات نے اپنا کلام پیش کیا ان میں سلیم، شاہ اعجاز منظور احمد وانی ،ادریس ملک رفت آرا، غلام حسین شبنم، عتیقی صدیقی ،حسرت حمید، جلال الدین دلنواز ،محمد نعیم اور شاداب یاسمین شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں