عید میلاد النبیؐ کے پیش نظر کئی محکموں پر مشتمل ٹیم نے بازار کا معائنہ کیا 0

عید میلاد النبیؐ کے پیش نظر کئی محکموں پر مشتمل ٹیم نے بازار کا معائنہ کیا

اشیاء کی معیاد و معیار و نرخوں کے اعتدال کی جانچ کی، کئی تاجروں کے چالان کاٹے

پونچھ/ندائے کشمیر/ماجد چوہدری

مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں عید میلاد النبیؐ کے پیش نظر کئی محکموں پر مشتمل ایک ٹیم نے ڈپٹی کمشنر پونچھ یاسین محمد چوہدری کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی طارق محمود کی زیرِسرپرستی بازار کا خصوصی معائنہ کر کھانے پینے کی اشیاء کے معیار و معیاد و نرخوں کے اعتدال کی جانچ کی جبکہ موقع پر ہی زائد از معیاد اشیاء فروخت کرنے و سڑی گلی سبزیاں و دیگر قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے تاجروں کے چالان کاٹے جبکہ کئی حلوائی کی دوکانوں سے مٹھائیوں کے نمونے جانچ پڑتال کے لئے لیکر بھیجے گئے تاکہ انکے معیار کی جانچ کی جاسکے کہ یہ مٹھائیاں کھانے کے قابل ہیں کہ نہیں اور اگر نہیں تو ان تاجروں کو جرمانہ عائد کر مستقبل کے لیے انتباہ دیا جائے کہ یہ مٹھائیاں کسی کی جان کے لیے خطرہ ثابت ہوسکتی ہیں تاکہ مستقبل میں وہ انہیں فروخت کرنے کی ہرگز کوشش نہ کریں۔
اس کے علاوہ ترازو کے کاغذات، انکی معیاد و دیگر قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے محکمہ لیگل میٹرولوجی نے بھی چالان کاٹے۔
محکمہ فوڈ سپلائی نے ہوٹلوں پر گھریلو سلنڈر استعمال کرنے والے و دوکانوں پر ریٹ لسٹ نصب نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی۔
آخر میں محکمہ فوڈ سیفٹی کے اسسٹنٹ کمشنر طارق محمود جوکہ اس ٹیم کی سربراہی کررہے تھے نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ روٹین کے مطابق بازار کا معائنہ کر اشیاء کی نرخوں کے اعتدال و معیار و معیاد کی جانچ پڑتال کرتے رہتے ہیں لیکن عید میلاد النبیؐ کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر پونچھ کی ہدایت پر انہوں نے دیگر محکموں کے ہمراہ بازار کا خصوصی معائنہ کر چیکنگ عمل میں لائی تاکہ اشیاء کی نرخوں و معیار و معیاد کی جانچ کی جائے تاکہ عید کے موقع پر صارفین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
علاوہ ازیں تاجروں سے اپیل کی ہیکہ وہ نرخوں کے اعتدال، اشیاء کے معیار و معیاد و صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں۔
معائنہ کرنے والی ٹیم میں ہیڈ کوارٹر فوڈ سیفٹی انسپکٹر ظفر اقبال ، فوڈ سیفٹی انسپکٹر سرنکوٹ رئیس ملک کے علاوہ لیگل میٹرولوجی و محکمہ فوڈ سپلائی کے ملازمین بھی موجود رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں