پونچھ میں حادثہ، ٹریکٹر ڈرائیور جاں بحق 0

پونچھ میں بڑھتے سڑک حادثات تشویشناک

انتظامیہ کو خوابِ خرگوش سے بیدار ہونے کی ضرورت

پونچھ/ندائے کشمیر/ ماجد چوہدری

مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں ان دنوں حادثات کے واقعات کی خبریں موصول ہورہی ہیں جن میں کئی اموات ہوئی ہیں جبکہ کئی دیگر زخمی زیرِ علاج ہیں جو بہت ہی تشویشناک ہیں۔تین دنوں میں الگ الگ حادثات کے واقعات میں تین سے زائد اموات جبکہ کئی دیگر زخمی ہوگئے ہیں جو کہ پونچھ کی انتظامیہ بالخصوص محکمہ ٹرانسپورٹ و محکمہ ٹریفک پولیس کے خوابِ خرگوش میں ہونے کا ثبوت پیش کرتا ہے۔تیز رفتار، سٹنٹ باز، کم عمر بچوں کے گاڑیاں چلانے و دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر شکنجہ کسنے میں سست روی کے باعث حادثات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کے لیے انتظامیہ بالخصوص محکمہ ٹرانسپورٹ و ٹریفک پولیس کو خوابِ خرگوش سے بیدار ہوکر زمینی سطح پر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں بڑھتے حادثات پر قابو پانے میں آسانی ہو ۔علاوہ ازیں لوگوں بالخصوص والدین کو اپنے بچوں کو ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے کی نصیحت کرنے کی بھی اشد ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے حادثات کے واقعات سے نجات پائی جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں