مختلف علاقوں کی 8 ٹیمیں کواٹر فائنل میں پہنچ گئیں
سرینگر/ این این این / ڈسڑکٹ پولیس پلوامہ کی جانب سے للہار کاکاپورہ میں ناک آوٹ کرکٹ ٹورنامنٹ شد و مد سے جاری ہے۔ 8 ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق ضلع پلوامہ کے للہار میدان میں ڈسڑکٹ پولیس کے زیر اہتمام جاری ٹورنامنٹ کا اہم میچ دوگام اور اوکھو کاکاپورہ کے درمیان کھیلا گیا ۔جو دوگام کی ٹیم نے جیت لیا۔اوکھو نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورں میں 146 رنز بنائے تھے۔ یہ حدف دوگام کی ٹیم نے بہ آسانی حاصل کرلیا ۔ بہترین کارکردگی دکھانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ عاقب احمد دیا گیا۔ دوگام کی ٹیم اس شاندار جیت کے ساتھ ہی کوارٹر فائنل میں داخل ہوگئی ہے۔ ٹورنامنٹ کے حوالے سے ایک پولیس اہلکار نے ندا نیوز نیٹ ورک کو فون پربتایا کہ اس ٹورنامنٹ میں 16 ٹیموں نے جوش خروش کے ساتھ حصہ لیا ۔انہوں نے کہا کہ آج کے میچ کے ساتھ ہی ٹورنامنٹ کا پہلا راونڈ اختتام پزیر ہوا ،اور 8 ٹیمیں جو کاکاپورہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھتی ہیں کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میچز کھیلے جائیں گے۔