ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے 0

ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے

پلوامہ میں انڈر 17 ہاکی ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا

سرینگر/ این این این/ ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے انڈر 17 ہاکی ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ ٹورنامنٹ میں وادی کشمیر کے سبھی اضلاع سے کئی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ ندا نیوزنیٹ ورک کے نمائندے تنہا ایاز کے مطابق ڈیپارٹمنٹ آف یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس نے پلوامہ میں ایک اور صوبائی سطح کے ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جس میں انڈر 17 کے کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔اس حوالے سے یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس پلوامہ کی جانب سے ہاکی ٹرف پر افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ۔جس میں ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے مہمان خصوصی طور پر تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے ضلع سپورٹس افسر جگدیش راج شرما کی موجودگی میں ہاکی ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا ۔صوبائی سطح کے اس ہاکی ٹورنامنٹ میں وادی کے تمام اضلاع کی متعدد ہاکی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کشمیر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پلوامہ میں شاندار ہاکی ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا موقع فراہم کیا۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے کھلاڑیوں کا خوش آمدید کیا۔موصوف نے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ سپورٹس میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں۔تاکہ صرف جسمانی ہی نہیں بلکہ ذہنی طور بھی تندرست رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں