اونتی پورہ میں سی آر پی ایف 130 بٹالین کے زیر اہتمام منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پزیر 0

اونتی پورہ میں سی آر پی ایف 130 بٹالین کے زیر اہتمام منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پزیر

پلوامہ/ ندائے کشمیر /تنہا ایاز /
اونتی پورہ پلوامہ میں سی آر پی ایف کے زیر اہتمام منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پزیر ۔فائنل میں ترال ہنٹرس نے آکسفورڈ بجبہارہ کو ہرایا جبکہ جسمانی طور معزز کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کلگام نے جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق اونتی پورہ پلوامہ میں سی آر پی ایف کی 130 بٹالین کی جانب سے اونتی پورہ پریمیئر لیگ کا انعقاد کیا گیا جو آج 5 ستمبر 2023 کو اختتام پزیر ہوا ۔میچ کے اختتامی تقریب میں اے ڈی جی پی سی آر پی ایف Nalin prabhat اور آئی جی کے او ایس سی آر پی ایف شری جی کے ورما اور ایس ایس پی اونتی پورہ اعجاز زرگر اور سی آر پی ایف کی 130 بٹالین کے سی او راجیو یادو کے علاوہ پولیس اور سی آر پی ایف کے کئی افسران نے شرکت کی۔ تقریب میں ندائے کشمیر کے چیف ایڈیٹر معراج الدین فراز کو بھی دعوت دی گئی تھی ۔چونکہ سی آر پی ایف 130 بٹالین اونتی پورہ نے میگا کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا تھا اس میں جسمانی طور معزز افراد کیلئے بھی الگ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ان دونوں ٹورنامنٹوں کا فائنل آج چرالی گنڈ اونتی پورہ میدان میں کھیلا گیا ۔جسمانی طور معذور افراد کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں کلگام نے شوپیان کو ہراہا ۔اسی طرح نارمل کھلاڑیوں کا فائنل میچ ترال اور بجبہارہ کے درمیان کھیلا گیا پہلے بیٹنگ کرتے بجبہارہ نے 140 رنز بنائے۔ جواب میں ترال ہنٹرس نے آخری اوور میں جیت درج کی۔ تقریب کے آخر پر کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں